Survey of Pakistani Mobile Phone Companies Started

Survey Of Pakistani Mobile Phone Companies Started

موبائل فون کمپنیوں کی سروس کوالٹی کا سروے شروع

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے موبائیل فون آپریٹرز کی سروس کوالٹی کے حوالے سے سروے شروع کر دیا ہے جو 28 فروری تک جاری رہے گا اس ضمن میں پی ٹی اے کے راولپنڈی لاہور کوئٹہ کراچی پشاور اور مظفر آباد میں قائم زونل دفاتر کا عملہ موبائل فون صارفین کو آپریٹرز کی طرف سے فراہم کی گئی سروس اور سہولیات کا تفصیلی سروے کر رہے ہیں سروے مکمل ہونے کے بعد اسکی رپورٹ شائع کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے ماضی میں بھی اس قسم کے سروے کرتی آئی ہے، اور بری کارکردگی دکھانے پر مختلف کمپنیوں کو بھاری مالی جرمانے بھی عائد کر چکی ہے. آپ کو اگر کسی کمپنی سے شکائیت ہے تو آپ اسے پی ٹی اے تک پہنچا سکتے ہیں.

تاریخ اشاعت: 2014-02-12

More Technology Articles