فیس بک نے آن لائن کاروبار کیلئے شاپس کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) امریکہ کے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم فیس بک نے ’شاپس‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے،جس کی بدولت چھوٹے کاروباری اداروں کو فیس بک اور انسٹاگرام پر بلا معاوضہ آن لائن سٹور قائم کرنے کا موقع ملے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زاکر برگ نے بتایاکہ نئے فیچر سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے آن لائن کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا ،اس فیچر کی بدولت اسے آن لائن آرڈر لینے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

مارکزاکر برگ نے مزید بتایا کہ کورونا کی وبا کے دوران انہوں نے بہت سے چھوٹے کاروبار کو پہلی بار آن لائن بزنس کا حصہ بنتے دیکھا ہے، لہذا اس فیچر کے ذریعے چھوٹے کاروباری اداروں اور تاجروں کے لیے آن لائن بزنس کرنا آسان ہو جائے گا۔ واضع رہے کہ فیس بک نے اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام اور میسیجنگ ایپ وائٹس ایپ پر خریداری کے محدود آپشنز متعارف کرانے کے ایک سال بعد کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ فیس بک کو اس فیچر سے اشتہارات، ادائیگیوں اور دیگر سروسز کی مد میں آمدنی کے نئے مواقع مل سکیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-21

More Technology Articles