ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکی ٹوئٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹوئٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے، اور وہ صدر ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں ٹوئٹر کو باقاعدہ مخاطب کرتے ہوئے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کرنے کا الزام بھی لگایا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ووٹنگ سے متعلق ایک ٹوئٹ پر ٹوئٹرنے وارننگ کا لیبل لگایا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2020-05-27

More Technology Articles