آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے سوا لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2020ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت 22 ستمبر سے ابتک پنجاب کے 725 سے زائد سرکاری کالجوں میں ایف اے، ایف ایس سی و دیگر میں داخلوں کیلئے سوا لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے- تاحال ایف اے کیلئے40 ہزار، آئی سی ایس کیلئے31 ہزار، پری انجینئرنگ کیلئے 13ہزار‘آئی کام کیلئے 8ہزار سے زائد اور پری میڈیکل میں 28 ہزار طلباء نے اپلائی کیا۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل میں داخلے کیلئے 68فیصد درخواستیں طالبات جبکہ کمپیوٹر سائنس کیلئے 63فیصد درخواستیں لڑکوں نے جمع کروائیں۔ طلبا پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس سسٹم سے طلبا کو دوسرے شہروں میں جا کر داخلہ فارم جمع کرانے کی بجائے آن لائن داخلہ جمع کرانے کی سہولت ملی۔
تاریخ اشاعت: 2020-10-08

More Technology Articles