- Home
- Technology
- پی ٹی سی ایل کا صارفین کوبلو ں کی محفوظ ادائیگی کی سہولت کے لئے نفٹ (NIFT) کے ساتھ معاہدہ
پی ٹی سی ایل کا صارفین کوبلو ں کی محفوظ ادائیگی کی سہولت کے لئے نفٹ (NIFT) کے ساتھ معاہدہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل ) نے اپنے آن لائن پلیٹ فارم کو فعال کرنے اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹیشنل فسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز(NIFT) کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں
محمد عامر صدیقی ، ای وی پی گروپ فنانشل پلاننگ اینڈ ٹریثرری، پی ٹی سی ایل اور حیدر وہاب ، سی ای او، این آئی ایف ٹی نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ پاکستان میں ادائیگیوں کو قابل عمل بنانے والے سب سے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے نفٹ (NIFT) اپنے ڈی ایف ایس پلیٹ فارم (DFS Platform) پرمحفوظ ڈیجیٹل پیمنٹس کی سہولت نفٹ ای پے (NIFT ePay) کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
صارفین پی ٹی سی ایل ویب سائیٹ پر ای کامرس ٹرانزیکشن کیلئے پاکستان میں کسی بھی بینک اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ ڈیبٹ/کریڈیٹ کارڈز اور ڈیجیٹل والٹس جیسے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم سے آن لائن خریداری کیلئے بھی ادائیگی کی جاسکے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، محمد عامر صدیقی، ای وی پی گروپ فنانشل پلاننگ اینڈ ٹرثری، پی ٹی سی ایل نے کہا ”اس شراکت داری سے ہمارے صارفین کیلئے بلوں کی موثر، آسان اور محفوظ ادائیگی کے اختیارات کی راہ ہموار ہوگی۔ یہ موقع بلوں کی بینک اکاوئنٹس یا والٹس سے با آسانی ادائیگی کے ساتھ ساتھ موجودہ کارڈزکے ذریعے ٹرانزیکشنز پر صارفین کے لئے نہ صرف بھروسہ کا احساس پیدا کرے گا بلکہ انہیں آسانی بھی فراہم کرے گا۔ ہم اپنے صارفین کو خدمات کی مسلسل فراہمی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں جس سے ان کے تجربے میں اضافہ ہو۔“
اس شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے ، حیدر وہاب، سی ای او نفٹ (NIFT) نے کہا ” نفٹ (NIFT) کو پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوشی ہے اور وہ اسے ایک تذویراتی اشتراک کے طور پر دیکھتے ہیں جو ہمارے قابل بھروسہ اور محفوظ نفٹ ای پے(NIFT ePay) کے ذریعے پاکستان بھر میں بڑی تعداد میں صارفین کو بلوں کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ درست سمت میں ایک قدم ہوگا کیونکہ پاکستان میں آن لائن ٹرانزیکشنز کیلئے صارفین کو محفوظ طریقے فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمار ارادہ ہے کہ اس طرح کی شراکت داریوں کے ساتھ ہم پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے فروغ میں تیزی لاسکیں گے۔ “
اس طرح کے اشتراک کے ساتھ پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کی سہولت اور آسانی کیلئے مسلسل کوشاں ہے تاکہ صارفین اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے اپنے بلوں کی ادائیگی کرکے تمام سروسز سے فائدہ اٹھاسکیں ۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry