ہواوے مڈل ایسٹ کے وائس پریزیڈنٹ پبلک افیئرز کا پی ٹی اے کا دورہ

ہواوے مڈل ایسٹ کے وائس پریزیڈنٹ پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن لی شیانگیو (اسپیسلی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی2021ء) ہواوے مڈل ایسٹ کے وائس پریزیڈنٹ پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن لی شیانگیو (اسپیسلی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے ہواوے کے ساتھ ممکنہ تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت کا عمل مزید تیزکرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کی مزید ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سیمعاونت پر تبادلہ خیال کیا۔

تاریخ اشاعت: 2021-05-05

More Technology Articles