بلوچستان میں DIGIBIZZ فری لانسنگ اینڈ انٹرپرینورشپ پروگرام لانچ کرنےکیلئے پی آئی ٹی بی اور سائنس اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے مابین معاہدہ

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سائنس اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے مابین بلوچستان میں DIGIBIZZ فری لانسنگ اینڈ انٹرپرینورشپ پروگرام لانچ کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سائنس اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے مابین بلوچستان میں DIGIBIZZ فری لانسنگ اینڈ انٹرپرینورشپ پروگرام لانچ کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور ڈی جی سائنس اینڈ آئی ٹی عرفان نواز میمن نے دستخط کیے۔
تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)


معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر صوبہ بلوچستان میں 2 ہزار طلباء کو پی آئی ٹی بی کے تعاون سے فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اقدام بلوچستان کی ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو نہ صرف بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنائے گا بلکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ بھی لائے گا۔ ڈی جی سائنس اینڈ آئی ٹی عرفان میمن نے کہا کہ اس اقدام سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔
تاریخ اشاعت: 2021-05-05

More Technology Articles