پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ معدنیات و کان کنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

ایم او یو کے تحت پی آئی ٹی بی محکمہ معدنیات کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ‘ہیلپ لائن و دیگر سافٹ ویئرز وضع کریگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 07 جنوری 2022ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ معدنیات و کان کنی پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ارفع ٹاور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر گوندل‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ ڈی جی آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف اور محکمہ معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید‘ ڈپٹی سیکرٹری عاتکہ عمار، ساجد الرحمن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
ایم او یو کے تحت محکمہ معدنیات و کان کنی پنجاب کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا اجراء کیا جائے گا اس حوالے سے پنجاب آئی ٹی بورڈ محکمہ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن بھی وضع کرے گا۔

شہری محکمہ معدنیات سے متعلق معلومات اور شکایات  خصوصی ہیلپ لائن پر درج کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ محکمہ معدنیات کی آٹومیشن سے محکمانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

پی آئی ٹی بی ضلع چکوال کیلئے رائلٹی انسپکشن اینڈ کلیکشن رجیم، لیز مینجمنٹ سسٹم بھی وضع کرے گا‘ اسکے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاک سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم سے متعلق سافٹ ویئر بھی تیار کیا جائیگا۔سیکرٹری محکمہ معدنیات عامر اعجاز نے کہا کہ جدید سسٹم سے ریکارڈ کی مانیٹرنگ‘ محکمانہ احتساب‘ سروس ڈیلیوری اور شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے گا۔ پی آئی ٹی بی محکمہ معدنیات کیلئے ہارڈ ویئر انسٹال کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-07

More Technology Articles