حکومت آئی ٹی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء):صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان  نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،  طلباء کے لیے سولہ سال کی تعلیم کی جگہ آئی ٹی کی چھ ماہ کی تعلیم زیادہ فائدہ مند ہے،حکومت آنے والوں دنوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز کا اجرا کرنے جارہی ہے جس کے تحت ایک لاکھ افراد کوتر بیت دی جائیگی۔
  ان خیالات کا اظہار انہوں نےانفاریشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام حیات آبادپشاور میں مختلف کورسز سے فارغ التحصیل تین ہزارطالبات کی گریجویشن تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایم پی ایز آسیہ اقبال، عائشہ بانو،ملک شوکت،مینجنگ ڈائریکٹر کے پی انفارمیشن بورڈ، سیکرٹری این ٹی آئی اٹی امبر خان،اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ کے ذریعہ  خواتین اپنے گھر سے بھی  معقول روزگار   شروع کرسکتی ہیں جس سے وہ نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کر سکتی ہیں بلکہ دوسرے کئی لوگوں کو بھی روز گار فراہم کرنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا آئی ٹی کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں ٓئی ٹی بورڈ کے ایم ڈی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئی ٹی بورڈ دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوے ایسے کورسز پر عمل پیرا ہے جس سے طلباءکو مالی فائدے کے ساتھ ساتھ وہ دوسروں کو بھی روزگارفراہم کر نے کے اہل بن سکیں۔ آخر میں مہمان خصوصی نے مختلف کورسز مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔
تاریخ اشاعت: 2022-01-11

More Technology Articles