قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے گراں فروشی کیخلاف شکایات ممکن‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی آصف بلال لودھی

پنجاب بھر کے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن 02345-0800 کا آغاز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2022ء) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ محمد آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ شہری قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے اشیائے خورونوش کی قلت اور ناجائز منافع خوری کے خلاف شکایات  کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے   ٹول فری ہیلپ لائن 02345-0800 کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ قیمت پنجاب ایپ میں روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ‘ پھل‘ سبزیوں اور پولٹری کے ریٹ اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے صارفین اشیائے ضروریہ کی مہنگی قیمت‘سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ ہونے‘ کوالٹی خراب ہونے یا دکاندار کے نامناسب رویہ کی شکایت بھی درج کرا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2022-04-07

More Technology Articles