ویوو Y22 حیرت انگیز کیمرہ اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

ویوو نے پاکستان میں اپنا جدید ترین Y22سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نیا سمارٹ فون منفرد اسٹائل اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کو بہترین قیمت پر فلیگ شپ تجربہ پیش کرتا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر 2022ء) ویوو نے پاکستان میں اپنا جدید ترین  Y22سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نیا سمارٹ فون منفرد اسٹائل اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کو بہترین قیمت پر فلیگ شپ تجربہ  پیش کرتا ہے۔
ویوو Y22 میں بےمثال تجربہ مہیا کرنے کے لیۓ MediaTek Helio G85  پروسیسر نصب کیا گیا ہے۔  مزید اس سمارٹ فون میں5000mAhکی بڑی بیٹری کے ساتھ 18W فاسٹ چارج کی سہولت بھی موجو د ہے۔

نیز اگر سٹوریج  کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں  64GB ROM موجود ہے جسے 1TB تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ ویوو Y22  میں 4GB RAM کے ساتھ Extended RAM  کی سہولت بھی موجود ہے۔
ویوو Y22 طاقتور کارکردگی کے ہمراہ انڈسٹری کی معروف کیمرہ ٹیکنالوجی بھی پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا 50MPٹرپل ریئر کیمرہ انتہائی شفاف رنگوں کے ساتھ حقیقت سے قریب تر فوٹوگرافی کو ممکن بناتا ہے۔

کیمرہ سسٹم    کی بات کی جائے تو اس سمارٹ فون میں Super Night Camera  کے ساتھ Video Face Beauty اور  Multi-Style Portraitجیسے سمارٹ فیچرز بھی موجو د ہیں۔
یہ سمارٹ فون  Frosted Anti-Glare (AG) surface کے ساتھ دیکھنے  میں دلکش اورگرفت میں انتہائی آرامدہ ہے۔  مزید ویوو Y22 میں فنگر پرنٹ  سکینرموبائل کے سائیڈ پاور بٹن میں دیا گیا ہے جس سے اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ویوو Y22 اپنے صارفین کو الٹرا گیم موڈ  اور ملٹی ٹربو 5.5 جیسی قابل تعریف خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے جو گیمنگ کے تجربے کو  منفرد اورعمدہ  بنادیتی  ہیں۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا Y22 اس وقت پاکستان بھر میں  47,999روپے کی قیمت میں دستیاب ہے اور اس میں دو دلکش رنگ Starlit Blueاور    Metaverse Greenپیش کیے گئے ہیں۔
ویوو کی جانب سے Y22 کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔
کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2022-12-06

More Technology Articles