ویوو فنٹچ او ایس 13 اب پاکستان میں دستیاب

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم بلاتعطل تجربے کے لیے ذاتی نوعیت کے نئے اختیارات، سیکیورٹی اپ گریڈ اور استعمال میں آسان خصوصیات لاتا ہے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر 2022ء) ترقی کی اس دوڑ میں ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی کا بہت بڑا حصہ بن چکی ہے۔ اس معملے میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو بہت اہم کردار ادا کررہی ہے تاکہ صارفین کے لیے سمارٹ فون کو کامل اور استعمال میں آسان بنایا جا سکے۔

ویوو صارفین کو سمارٹ فون کا موثر اور جامع تجربہ فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
ویوو نے ڈیزائن، کیمرہ، کارکردگی اور اسٹوریج سمیت ہر زمرے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ویوو کے سمارٹ فون دنیا  بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور  جدید Funtouch OS 13 اینڈرویڈ 13 کی بنیاد پر صارفین کو مزید بہتر تجربہ فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


Funtouch OS 13 آپریٹنگ سسٹم ویوو کی ڈیزائن پر مبنی ویلیو کو نئے اور بہتر پرسنلائزیشن آپشنز، اپ گریڈ شدہ پرائیویسی اور سیکیورٹی فیچرز، اور بلاتعطل تجربے کے لیے نئے کنٹرول فیچرز کے ساتھ یکجا کرتا ہے تاکہ صارفین اپنے سمارٹ فون کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادیت کا اظہار کر سکیں۔

 جدید آپریٹنگ سسٹم میں مسلسل  مارکیٹ ریسرچ کی بنیاد پر کی گئی ایڈجسٹمنٹس صارفین کے تجربے میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔ Funtouch OS 13 انتہائی قابل ہے اور ضرورت پر مبنی بہتر تجربے کے ساتھ ایک نئی شکل اور کارکردگی کا وعدہ کرتا ہے۔

Funtouch OS 13 اب پاکستان میں دستیاب ہے جسکی شروعات ویوو X80 سے کی گئی ہے۔ ویوو  بتدریج Funtouch OS 13 کو اب تک کے جدید ترین تجربات کے ساتھ  جلد ہی دنیا بھر کے مزید صارفین کے لیے لائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2022-12-23

More Technology Articles