TECNO enhances its Pakistan portfolio with the launch of Tecno Camon I

ٹیکنو نے پاکستان میں 2018 کا بہترین سیلفی فون کیمن آئی متعارف کرا دیا

TECNO enhances its Pakistan portfolio with the launch of Tecno Camon I

ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے منفرد خصوصیات کا حامل بہترین سیلفی فونـ،،کیمن آئی،، متعارف کرا دیا جو کہ رواں سال کا کم قیمت اور بہترین سیلفی فون قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ 13 میگا پکسل فرنٹ اور بیک کیمرہ کے ساتھ جدید خصوصیات کا حامل ہے اس کے علاوہ پاکستان کی ا سما رٹ فون موبائل مارکیٹ میں کوارڈ کور فلیش کا فیچر متعارف کرانے والی پہلی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف لیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو موبائل پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں نہایت تیزی سے مقبول ہورہی ہے ، اس کی وجہ ہمارا کوالٹی کا معیار، جدید ترین فیچرز اور کم قیمت ہے اور اسی وجہ سے 6 سال کے مختصر عرصہ میں 50 سے زائد ممالک کی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو موبائل کا شمار صف اول کے برانڈ ز میں ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ، کیمن آئی، اپنی قیمت اور فیچرز کے اعتبار سے بہترین فون ہے اور اس سے پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کا ایک نیا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

ٹیکنو کیمن آئی کی لانچنگ

تاریخ اشاعت: 2018-02-20

Your Thoughts and Comments