TECNO Launched in Pakistan

TECNO Launched In Pakistan

ٹیکنو موبائل نے پاکستا ن میں اپنی مصنوعات متعارف کرادیں

دنیا میں اسمارٹ فون مینو فیکچرنگ ٹیکنالوجی میں شامل سرکردہ برانڈ ٹیکنو موبائل پاکستان کو نئی مارکیٹ قرار دیتے ہوئے یہاں بھی اپنی مصنوعات متعارف کرادی ہیں۔ٹیکنو موبائل مصنوعات پاکستان میں متعارف کرنے کا اعلان گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک شاندار میڈیا تقرب میں کیا گیا ۔اس پریس کانفرنس میں ٹیکنو موبائل کی لیڈر شپ اور نئے ڈسٹری بیوٹر پارٹنر یونائیٹڈ موبائلز کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی رپورٹرز اور بلاگرز کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ ٹرانسیشن ہولڈرAndy Yan سینئر ڈپٹی جنرل منیجر ہنری یو اور،بزنس ڈیولپمنٹ منیجر Peter Chai بھی موجود تھے۔

اس تقریب میں اسمارٹ فون تیار کرنے والی معروف عالمی کمپنی ٹیکنوموبائل کا تعارف کرایا گیا جبکہ پاکستان میں اس کی ڈسٹری بیوشن کیلئے یونائیٹڈ موبائلز کے ساتھ اشتراک کو سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی جنرل منیجر ہنری یو کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون ٹیکنالوجی اور مصنوعات کے حوالے سے پاکستان ایک انتہائی اہم مارکیٹ ہے اور پاکستانی مارکیٹ میں ہمارا داخل ہونا ہماری عالمی توسیعی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ،نئی ٹیکنالوجیز اور اعلیٰ معیاری مصنوعات و خدمات کی فراہمی سے ہم یقینی طور پر پاکستانی مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب رہیں گے ، اور ہنری یو کا کا کہنا تھا کہ پاکستانی مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کے بزنس کے حوالے سے بے انتہا پوٹینشل ہے اور ہم اپنے پارٹنر کے ساتھ ملکر پاکستان میں صارفین کو اعلیٰ و معیار اسمارٹ فونز کی فراہمی یقینی بنائینگے،یونائیٹڈ موبائلز کے سی ای او اعجاز حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیکنو موبائل دنیاکے 40سے زائد ممالک میں صارفین کا حلقہ رکھتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس معیاری کمپنی کے ڈسٹری بیوٹرز کی حیثیت سے ہم پاکستان میں اپنے صارفین تلاش کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔

ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں چھ اسمارٹ فونز متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں W3, W5, L8 Lite, C7, Phantom 6 and Phantom 6+.شامل ہیں،ٹیکنو موبائل کا شمار افریقی خطے میں ٹاپ تھری موبائل برانڈ میں کیا جاتا ہے جبکہ ٹینکو موبائل اعلیٰ و معیاری مصنوعات اور خدمات کے شعبے میں متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کرچکی ہے ،افریقہ،لاطینی امریکا،مشرق وسطیٰ اور عرب امارات میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اب ٹیکنو موبائل جنوبی ایشیا میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے عزم پر کاربند ہے ۔

TECNO Launched in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2017-04-22

More Technology Articles