Telenor and Mobilink Starts HD Voice Calling in Pakistan

Telenor And Mobilink Starts HD Voice Calling In Pakistan

ٹیلی نار اور موبی لنک نے پاکستان میں ایچ ڈی وائس کالنگ متعارف کرادی

ٹیلی نار اور موبی لنک نے اپنے صارفین کے لیے ہائی ڈیفی نیشن وائس کالنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ایچ ڈی وائس کالنگ کی سہولت سےاستفادے کےلیے کال کرنے والوں اور کال وصول کرنے والوں کے پاس ایچ ڈی کالنگ کو سپورٹ کرنے والے فون کا ہونا ضروری ہے۔
ایچ ڈی وائس کال کی کوالٹی عام کالز کی وائس کوالٹی سے بہت بہتر ہوتی ہے۔ایچ ڈی کالز کی خصوصیت اس کی آواز کا بہتر معیار ہے ورنہ ایچ ڈی وائس کالز بھی عام کال کی طرح ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ڈی وائس کالز کی سہولت حاصل کرنے کے لیے صارفین کے پاس بس ایچ ڈی وائس کال کی سپورٹ کا سمارٹ فون ہونا چاہیے، اس کے علاوہ انہیں کسی قسم کی کنفیگریشن یا سیٹنگ کی ضرورت نہیں، نہ ہی موبائل کمپنیاں ایچ ڈی کال کے لیے الگ سے چارجز وصول کرتی ہیں۔ایچ ڈی وائس کال کے فیچر کو جی ایس ایم، ڈبلیو سی ڈی ایم اے –ایچ ایس پی اے اور ایل ٹی ای نیٹ ورکس رکھنے والی کمپنیاں فراہم کر سکتی ہیں۔ ایچ ڈی وائس کال کے دوران شور والے ماحول میں بھی کال سننے والے کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی۔
ایچ ڈی وائس کالز کی سپورٹ رکھنے والے سمارٹ فونز کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-24

More Technology Articles