TELENOR BRINGS INTERNET EASYLOAD EXCLUSIVE BALANCE FOR INTERNET

TELENOR BRINGS INTERNET EASYLOAD EXCLUSIVE BALANCE FOR INTERNET

ٹیلی نار لے آیا انٹر نیٹ ایزی لوڈ

ٹیلی نارنے اپنے صارفین کے لیے انٹرنیٹ ایزی لوڈ کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔ اس نئی انٹرنیٹ ایزی لوڈ سروس کے تحت ری چارج کیا گیا بیلنس صرف انٹرنیٹ کے لیے ہی استعمال ہوگا۔اسے عمومی لوڈ کی طرح کال یاایس ایم ایس کے استعمال میں نہیں لایا جا سکتا ۔
انٹرنیٹ ایزی لوڈ کے تحت کرایا جانے والا لوڈ الگ انٹرنیٹ اکاؤنٹ میں جمع ہوتا ہے جبکہ فون کال اور ایس ایم ایس کے لیے صارفین کو الگ لوڈ کرانا پڑتا ہے۔

ایک سے زیادہ بار انٹرنیٹ ایزی لوڈ کرنے سے صارف کا اکاؤنٹ اور مدت میعادبڑھتی رہتی ہے۔
انٹرنیٹ ایزی لوڈ اکاؤنٹ سے صرف انٹرنیٹ کے استعمال کے چارجز منہا ہوتے ہیں، جو 1روپیہ فی ایم بی ہیں۔ انٹرنیٹ بیلنس کو عام بیلنس میں یا انٹرنیٹ آفرز حاصل کرنے کےلیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ بیلنس صرف ڈیفالٹ ریٹ پر انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔


اگر کسی صارف کے پاس انٹرنیٹ بیلنس ختم ہوجائے تو پھر چارجز اُن کے نارمل بیلنس سے چارج ہونگے۔ اگر صارفین نے انٹرنیٹ پیکیجزسبسکرائب کیے ہوئے ہوگے تو پہلے صارفین کے انٹرنیٹ پیکیجز سے ڈیٹا خرچ ہوگا اور اس کے بعد انٹرنیٹ بیلنس کا نمبر آئے گا۔
ٹیلی نار اور ڈی جوس کے تمام صارفین ایزی لوڈ ریٹیلر سے اس سروس کو فوری طور پرحاصل کر سکتے ہیں۔
نئے انٹرنیٹ بیلنس کے لیے کسی قسم کی سبسکرپشن درکار نہیں ہوگی۔

شرائط وضوابط
• 2جی اور 3جی ڈیٹا پر انٹرنیٹ بیلنس 1 روپیہ فی ایم بی چارج ہوگا۔
• انٹرنیٹ کا بقایا بیلنس جاننے کےلیے *200#اور عام بیلنس انکوائری کےلیے*444# ڈائل کریں۔
• کمپنی سے لون میں لیا گیا بیلنس انٹرنیٹ ایزی لوڈ میں سے منہا نہیں ہوگا۔ صارفین کو لون ختم کرنے کے لیے عام لوڈ کرانا ہوگا۔

• انٹرنیٹ بنڈل خریدنے کے لیے صارفین کو عام لوڈ استعمال کرنا پڑے گا۔ انٹرنیٹ بیلنس سے انٹرنیٹ پیکیجیز سبسکرائب نہیں کیے جا سکیں گے۔
• ڈبل انٹرنیٹ بیلنس ری چارج کی صورت میں انٹرنیٹ بیلنس اور مدت میعاد بڑھ جائے گی۔
• ایک دفعہ انٹرنیٹ بیلنس لوڈ ہونے کے بعد واپس نہیں ہو سکے گا۔ اس لیے انٹرنیٹ ریٹیلر کے لوڈ کرتے ہوئے اپنے موبائل نمبر کی تصدیق کر لیں۔

• انٹرنیٹ ایزی لوڈ کرنے والے صارفین کو ری چارج کا نوٹیفیکیشن بھی ملے گا، جس میں انٹرنیٹ بیلنس کی تصدیق ہوگی۔
• انٹرنیٹ بیلنس کو انٹرنیٹ ایزی لوڈ سے ہی چارج کیا جاسکتا ہے۔سکریچ کارڈ یا واؤچر سے انٹرنیٹ لوڈ کرنا ممکن نہیں۔
• مدت میعاد ختم ہونے کے بعد موجود انٹرنیٹ بیلنس ختم ہوجائے گا۔
• عام بیلنس کے ایکسپائر ہونے پر انٹرنیٹ بیلنس کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
• انٹرنیٹ ایزی لوڈ کو کسی دوسری آفر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔
• مین بیلنس اور انٹرنیٹ بیلنس کی مدت معیاد الگ الگ ہیں۔

انٹرنیٹ ایزی لوڈ کی رقم، بونس اور مدت میعاد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

TELENOR BRINGS INTERNET EASYLOAD EXCLUSIVE BALANCE FOR INTERNET
تاریخ اشاعت: 2016-01-08

More Technology Articles