Telenor Increases Call Setup Charges

Telenor Increases Call Setup Charges

ٹیلی نار نے کال سیٹ اپ چارجز بڑھا دئیے

ٹیلی نار نے کال سیٹ اپ چارجز بڑھا دئیے ہیں۔ کال سیٹ اپ چارجز وہ چارجز ہیں جو وائس کال کرنےپر ٹیلی کام کمپنیاں وصول کرتی ہیں، کال چاہے جتنی مرضی لمبی یا مختصر ہو اس کی کال سیٹ اپ فیس ایک دفعہ ہی وصول کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


ٹیلی نار کی ویب سائٹ کے مطابق اب ٹیلی نار پر کال سیٹ اپ فیس 15 پیسے (بشمول ٹیکس) فی کال ہوگی۔اس سے پہلے پری پیڈ صارفین سے 10پیسے فی کال، کال سیٹ اپ فیس وصول کی جاتی تھی۔ٹیلی نار کے بعد ہو سکتا ہے کہ دوسری کمپنیاں بھی کال سیٹ اپ چارجز کو بڑھا دیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-07

More Technology Articles