Telenor launch companion

Telenor Launch Companion

ٹیلی نار نے کمپینئن گھڑی متعارف کرادی

ٹیلی نار پاکستان نے والدین سے دور بچوں کی نگرانی کے لیے جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے مزین کمپینئن گھڑی متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے مقام سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت اُن سے رابطے میں بھی رہ سکیں گے۔ٹیلی نار پاکستان نے پہلی مرتبہ یہ گھڑی نومبر 2015 میں کراچی میں منعقدہ انٹرنیٹ آف تھنگس(IoT) ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کی تھی۔

(جاری ہے)

کمپینئن واچ ایک مخصوص ایپ کی وساطت سے والدین کے سمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے جو جی ۔پی ۔ایس کی مدد سے بچے کے اصل مقام کا درست تعین کر تی ہے۔بچے بھی سنگین حالات میں گھڑی کے ذریعے مخصوص نمبروں پر مدد کے لیے کال کرسکتے ہیں۔ بچے کی گھڑی پر موجود کوئی ایک نمبر اگرکسی وجہ سے کال وصول نہ کر پائے تو اسے خود کار طریقے سے دوسرے یا تیسرے نمبر پر منتقل کردیا جاتا ہے۔گھڑی کے ذریعے آواز پر مشتمل پیغامات(Voice Message) بھیجنے کی سہولت بھی موجود ہے جو والدین سننے کے ساتھ ساتھ اپنے موبائل فون میں ریکارڈ بھی کرسکتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-01

More Technology Articles