TELENOR TPL MAPS

ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان ملک میں ڈیجیٹل نقشوں کے فروغ کادوسرامعاہدہ
ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے ڈیجیٹل نقشوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ٹی پی ایل ٹریکر پاکستان میں ٹریکنگ کے سولوشنز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جب کہ ٹیلی نار کا شمار پاکستان کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان ہونے والے اس دوسرے معاہدے کے اہم نکات درج ذیل ہیں، یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں نے سال کے شروع میں پہلا معاہدہ کیا تھا۔
٭ اسمارٹ فونز کے علاوہ وسیع پیمانے پر صارفین کے لئے میپ کی سہولت میں اضافہ کیا جائے گا ۔
٭ TPL Maps ٹیلی نار کے صارفین کیلئے internet.org پروگرام کاحصہ بنے گا جس کے تحت ٹی پی ایل خاص طور پر TPL Mapsکا لائٹ ورژن
بنائے گاجو ملک کی آبادی کے بڑے حصہ کومفت رسائی کے قابل بنائے گا۔
(جاری ہے)
٭ ٹیلی نار کے تمام کسٹمر سیلز اینڈ سروس سینٹرز اورایزی پیسہ آؤٹ لیٹس کوٹیلی نارکی برانڈنگ کے ساتھ TPL Maps میں شامل کیا جائے گاتاکہ صارفین باآسانی
معلومات حاصل کرسکیں۔
٭ دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کے لیے پروموشن پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جس کے مطابق ٹیلی نار ڈیجیٹل چینل پر TPL Mapsکی پروموشن کرے گا جبکہ
TPL Mapsٹیلی نار کی پروڈکٹس اینڈ سروسز کو اپنی appکے ذریعے پروموٹ کرے گا۔
اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل پروڈکٹس کے سربراہ نعمان پرویز قریشی نے کہا،’’ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل سروسز فراہم کنندہ کی حیثیت سے ٹیلی نار پاکستان نے ہمیشہ نئے آئیڈیاز اور پروڈکٹس کا خیرمقدم کیا ہے اور جدید پیشکش کے ذریعے کسٹمرز کی زندگی کو باسہولت بنایا ہے۔ Maps ڈیجیٹل کی دنیا کا لازمی حصہ ہیں اور ہمMapsکے شعبہ میں ایک رہنما کی حیثیت سے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ڈیجیٹل پاکستان کے لئے ہمارے منصوبے صحیح سمت میں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ Mapsنیوی گیشن کو آسان بناکر ہمارے کسٹمرز کے طرز زندگی میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
TPL Mapsاوراس اشتراک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹی پی ایل ٹریکر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی جمیل نے کہا ،’’ہمارا وژن پاکستان کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے اوراس کے لئے ڈیجیٹل Maps بہترین طریقہ ہیں۔ٹیلی نار کے ساتھ شراکت داری کے اس دوسرے مرحلے میں ہم بڑے پیمانے پر کسٹمرز تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کے لئے ٹیکنالوجی میںیہ ایک اہم سنگ میل ہے کہ آج ہم نے ان نقشوں میں اسٹریٹ ویو، آف لائن نقشے،دیگر دستیاب میپنگ سلوشنز کے مقابلے میں زیادہ ڈیٹا پوائنٹس، بہتر نیوی گیشن اورسرچ کی خصوصیات میںاضافہ کیا ہے جو لوگوں کوTPL Maps استعمال کرنے کی ترغیب دیں گے۔ TPL Maps ڈیجیٹل سروسز کے لئے ماحول کو بالکل تبدیل کر دے گااور یہ اشتراک ملک میںڈیجیٹل Mapsکے لئے مطلوبہ ایکو سسٹم فراہم کرے گا۔
رواں سال اگست میں متعارف کرائے گئے TPL Maps میںموجود اسمارٹ سرچ آپشن کا استعمال صارفین کو اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتا ہے اوراس میں پاکستان بھر سے منتخب کردہ 23لاکھ سے زائد ( Point of Interest)موجود ہیں۔ TPL Maps میں 100سے زائد شہروں سمیت تقریباً 10 لاکھ گھروں کے پتے اور 4 لاکھ کلو میٹر طویل سڑکوں کے نقشے بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں TPL Maps میں مختلف شہروں کی امتیازی علامات پر مشتمل ایک ہزار سے زائد3D بلڈنگ ماڈلزبھی شامل ہیںجو دیکھنے والوں کو کم سے کم وقت میں مطلوبہ مقام کی نشاندہی کرکے وہاں تک پہنچنے میں مدد فراہم کریں گے۔
آئی او ایس صارفین ٹی پی ایل میپس ایپلی کیشن کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو یہاں کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
More Technology Articles

مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support

ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe

انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop

گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit

ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts

او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G

فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras

گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide

ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official

سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet

ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry