temporary tattoo can control your connected devices

Temporary Tattoo Can Control Your Connected Devices

عارضی ٹیٹوکنکٹڈ ڈیوائسز کو کنٹرول کر سکتا ہے

مستقبل میں ٹیٹو  سے بھی ڈیوائسز کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ایم آئی ٹی نے مائیکروسافٹ کے تعادن سے  ڈوسکن(DouSkin) کے نام سے ایک نئی ٹچ انٹرفیس بنائی ہے۔ ڈوٹچ جلد پر ایک عارضی ٹیٹو بناتا ہے، جس سے سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیٹو این ایف سی کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا بھی ٹرانسمنٹ کر سکتا ہے۔یہ ٹیٹو اتنے سستے ہیں کہ انہیں آرام سے کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔


ہر ڈوسکن ٹیٹو تین الگ الگ کلاسز میں سے ایک میں دستیا ب ہے۔

(جاری ہے)

ایک ان پٹ کلاس ٹیٹو جلد کو ٹریک پیڈ میں بدل دیتا ہے۔ دوسری آؤٹ پٹ کلاس جلد کے درجہ حرارت کی بنیاد پر اپنا رنگ تبدیل کر لیتی ہے اور ایک کمیونی کیشن ڈیوائس ٹیٹو سے ڈیٹا حاصل کر سکتی ہے۔
ان ٹیٹوز کو سونے کے پرتوں سے بنایا جاتا ہے۔ ریسرچر نے ان ٹیٹو میں پہلے سے سرکٹ بنایا ہوا ہوتا ہے جو جلد پر منتقل ہوجاتا ہے۔ ہر ٹیٹو میں این ایف سی چپ، تھرمو کرومک لیئر اور ایل ای ڈی لائٹس بھی ہو سکتی ہے۔

temporary tattoo can control your connected devices
تاریخ اشاعت: 2016-08-13

More Technology Articles