Tenants in Lahore to register online with the Police

Tenants In Lahore To Register Online With The Police

لاہور میں کرایہ داروں کی پولیس کے پاس رجسٹریشن اب آن لائن ہوگی

لاہور میں رہنے والے تمام مالک مکان اور ہوٹل مالکان کے لیے ضروری ہےکہ وہ اپنے کرایہ داروں اور مہمانوں کی تفصیلات پولیس کو فراہم کریں۔ تاہم اب مالک مکان اور کرایہ دار 200 روپے فیس ادا کر کےپولیس کے پاس اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اس اقدام سے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشکوک برتاؤ اور مجرمانہ سرگرمیوں کو ٹریک کرنے میں آسانی ہوگی، جس سے دہشت گردی میں بھی کمی آئے گی۔

(جاری ہے)


کرایے داروں کی رجسٹریشن کی مرکزی ویب سائٹ کی مدد سے پولیس مشکوک سرگرمیوں پر اچھی طرح نظر رکھ سکےگی۔ آن لائن رجسٹریشن کا عمل نہ صرف گھریلو کرایے داروں بلکہ تجارتی یعنی دوکانوں اور بلڈنگ کے کرایے داروں کے لیے بھی ضروری ہے۔ کرایے داروں کی رجسٹریشن کی ویب سائٹ نادارا کے ریکارڈ سے بھی مربوط ہو گی، جس کی مدد سے فراہم کی جانے والی معلومات کی فوری طور پر تصدیق ہو سکے گی، مشکوک ریکارڈ کے حامل کرایہ داروں کو مزید چیکنگ کے لیے بھی ٹیگ کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-20

More Technology Articles