The FBI might soon be allowed to hack any computer in the world

The FBI Might Soon Be Allowed To Hack Any Computer In The World

ایف بی آئی جلد ہی دنیا کے تمام کمپیوٹروں کو ہیک کر سکے گی

امریکی سپریم کورٹ نےفیڈرل رولز آف کریمنل پروسیجر کے رول 41 میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد امریکا کے جج اپنے ڈسٹرکٹ سے باہر کے کمپیوٹروں تک ریموٹلی رسائی کا وارنٹ دے سکیں گے۔
اس کا مطلب ہے کہ اب نیویارک کے جج ایف بی آئی ایجنٹ کو سان فرانسسکو یا ہو سکتا ہے پوری دنیا کے کسی بھی شہر کے کمپیوٹر کو ہیک کرنے کا وارنٹ دے سکیں گے۔

(جاری ہے)


عدالتی کاغذات کےمطابق یہ وارنٹ ایسے مشکوک صارفین کے لیے جاری کیے جائیں گے، جو شناخت چھپانے کے ٹولز، جیسے ٹور و غیرہ ، کو استعمال کر رہے ہوں۔


اس سے ایک ہفتے پہلے ہی میساچوسٹس کی ایک عدالت نے ایف بی آئی کے اسی طریقہ کار سے فراہم کیے ہوئے ثبوتوں کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ ایف بی آئی نے ڈارک ویب کی ایک ویب سائٹ کے خلاف کمپیوٹر ہیک کر کے ثبوت حاصل کیے مگر عدالت نے رول 41 کے تحت انہیں ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ان رولز میں تبدیلی کی گئی ہے۔یہ تبدیلی دسمبر میں کانگرس کی منظوری کے بعد ہی قانون کا حصہ بن سکے گی
پرائیویسی کے حامی حلقوں نے اس اقدام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-29

More Technology Articles