The Great Online Shopping Mela in Pakistan on Daraz.pk

The Great Online Shopping Mela In Pakistan On Daraz.pk

Daraz کی جانب سے عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کا آغاز

پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ پلیس Daraz.pk گریٹ آن لائن شاپنگ میلے کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ یہ گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ گروپ ایم (GroupM) کے اشتراک سے شہریوں، ٹیکنالوجی اور شاپنگ کو ایک کثیر الجہت ایونٹ میں سمونے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ ای کامرس کی دنیا کے لیڈر ہونے کے ناطے ’’دراز‘‘ اس میلے میں متاثر کن ڈیلز، فلیش سیلز اور اشیاء پر 67 فیصد سے زائد رعایت فراہم کرے گی۔


    یہ گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ ڈیجیٹیل ایڈورٹائزنگ اور ای کامرس کی دنیا میں نیا اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور توقع ہے کہ اس میں یونی لیور، نیسلے، ایل اورئیل، پیپسی، شیورون، ڈبلیو بی ہیمنی اور دیگر سپانسرز کی طرف سے حیران کن آفرز پیش کی جائیں گی۔ اس میلے میں کریم، فوڈ پانڈا، پاک وہیلز، جواگو، پنک پیکسی، فائنڈ مائی ڈاکٹر اور پیزا ہٹ کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔

(جاری ہے)


    دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر زین سہروردی کا کہنا تھا کہ یہ 2017ء ہے اور آج کے دور میں آف لائن مارکیٹ کو آن لائن مارکیٹ سے الگ نہیں کیا جا سکتا جس کی طرف ہم لوگوں کو راغب کر رہے ہیں۔ یہ دونوں مارکیٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور یہی ہمارے گریٹ آن لائن شاپنگ میلے کا مرکزی نقطہ ہے۔ انٹرنیٹ کلچر اور آن لائن شاپنگ کے مختلف ذرائع سے لطف اندوز ہونا لوگوں کے لئے خوشی، آسانی اور دوسرے لوگوں سے ربط کا باعث بنتا ہے۔
یہ میلہ ای کامرس کے اس کردار کو تسلیم کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ای کامرسلوگوں میں مستقل خوشیاں بانٹ رہی ہے۔ ہم اس میلے میں مالیاتی اداروں، میڈیا، ٹیلی کام کمپنیوں، معروف برانڈز، فیشن اور مختلف ایپلی کیشنز سمیت پورے ایکو سسٹم میں موجود پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ لوگوں کی زندگیوں پر ای کامرس کے اثرات کو مزید گہرا کیا جا سکے۔

    دراز کے چیف مارکیٹنگ آفیسر حماد روادا نے کہا کہ ’’گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ‘‘ معروف برانڈز بشمول فیس بک اور گوگل ایڈورٹائزنگ سلوشنز کو ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مزید سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ہماری زندگیوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے عمل دخل کے پس منظر میں ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور گریٹ آن لائن شاپنگ میلہ بڑے برانڈز کو ایک موقع دے گا کہ وہ تجارت کے ان میدانوں کا تجربہ کر سکیں اور ای کامرس کی دنیا میں اپنی کاوشوں کا اندازہ لگا سکیں۔

    دراز ڈاٹ پی کے ماضی میں بھی اپنی کوشش اور تجربے سے لاکھوں صارفین کو یکجا کرنے کی صلاحیت کا لوہا منوا چکی ہے۔ دراز کے بلیک فرائی ڈے، موبائل ویک اور یوم آزادی سیل اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن میں خریداروں کی اوسط لاکھوں میں رہی اور فروخت کنندگان کی ریکارڈ مصنوعات فروخت ہوئیں۔
    اس سال اپریل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 26 پاکستانی انٹرنیٹ کیلئے پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرتے ہیں۔
2020ء تک 65 ملین افراد کے پاس ان کے فون میں تھری جی اور فور جی ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق 89 فیصد پاکستانی آبادی 2020ء تک موبائل سبسکرائبرز ہو گی۔ 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اور اور ای کامرس کا مستقبل جوان اور متحرک ہاتھوں میں ہے جو ڈیجیٹلائزیشن پر سوار ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں ہر سال ای کامرس میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔ عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کا ایک حصہ ان نئی اور دلچسپ حقیقتوں کو منانے کے لئے ہے اور دو حصے ان میں مزید پیشرفت کو پروان چڑھانے کی کوشش کیلئے ہیں۔
 
    سات روزہ عظیم آن لائن شاپنگ میلہ میں ہر روز خاص طور پر مصنوعات کی کیٹیگریز وقف کی جائے گی۔ شاپنگ میلہ کے تمام دنوں میں بڑے ڈسکائونٹ اور فلیش سیل متعلقہ کیٹیگری کے لئے ہوں گے۔ پے منٹ پارٹنرز کی جانب سے دی گئی رعایت پورے ایونٹ میں سائیٹ پر قابل اطلاق ہوگی۔ موبائل والٹس بشمول جیز کیش اور ایزی پے بڑھتے ہوئے Daraz کے صارفین کے لئے مالیاتی آسانی پیدا کرنے کے لئے عظیم آن لائن شاپنگ میلہ کی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-11

More Technology Articles