The new iMac Pro is an absolute beast

The New IMac Pro Is An Absolute Beast

اب تک کی طاقتور ترین میک ڈیوائس پانچ ہزار ڈالر میں

آئی میک پرو جلد ہی منظر عام پر آ رہا ہے۔ یہ اب تک کی سب سے طاقتور آئی میک ڈیوائس ہے۔ یہ اب تک کی سب سے طاقتور میک ڈیوائس بھی ہے۔ اسے 8کور Xeon پروسیسر کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ تیز ترین رفتار کے شائقین کے لیے یہ 10 کور اور 18 کور پروسیسر کے ساتھ ہوگا۔ اس میں شامل ٹربو بوسٹ ٹیکنالوجی سے اس کی سپیڈ 42 ایم بی کیشے کے ساتھ 4.5 گیگا ہرٹز تک ہے۔کمپیوٹر گرافکس کے معاملے میں یہ بہترین صلاحیت کا حامل ہے اور اس کا جی پی یو 22 ٹیرا فلوپس کی رفتار پر کام کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایپل کے مطابق مشین لرننگ کے لیے یہ رفتار زبردست ہے۔ آئی میک پرو میں 3 جی بی پی ایس کی 4 ٹیرا بائٹ کی ایس ایس ڈ ی ہے۔
آئی میک پرو میں Radeon Vega گرافکس، 4 تھنڈر بولٹ 3 پورٹس اور 10 جی بی ایتھر نیٹ ہے۔ Radeon Vega پچھلے کسی بھی آئی میک سے تین گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
جان ٹرنس، پریزیڈنٹ آف ہارڈ وئیر انجینئرنگ کا کہنا ہے کہ صارفین اس ڈیوائس سے دو 5K ڈسپلے بھی اٹیچ کر سکتےہیں۔ایپل نے اس میں بلٹ ان 5Kڈسپلے سپورٹ شامل کی ہے۔ 500 NITs کی وجہ سے یہ 43 فیصد زیادہ روشن ہےا ور ایک ارب رنگوں کو دکھا سکتا ہے۔
صارفین اس ڈیوائس کو دسمبر میں 5000 ڈالر میں خرید سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-09

More Technology Articles