These Were The 10 Most-Downloaded Apps Of The Decade

These Were The 10 Most-Downloaded Apps Of The Decade

پچھلی دہائی میں 10 سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس

اس دہائی کے اختتام کے میں بس دو ہفتے ہی باقی ہیں۔ اس دہائی میں موبائل ایپلی کیشنز خاص کر گیمز کی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔
ایک تجزیاتی کمپنی ایپ اینی نے پچھلی دہائی کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز کی فہرست جاری کی ہے۔ آئیے ایک نظر  پچھلی دہائی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز پر ڈالتے ہیں۔
10۔ ٹوئٹر: مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کا آغاز 2006 میں ہوا۔
ٹوئٹر پر صارفین 280 کیریکٹر تک کے پیغام پوسٹ کر سکتے ہیں، جنہیں ٹوئٹ کہا جاتا ہے۔
9۔یوٹیوب: گوگل کی ملکیتی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن یوٹیوب پچھلی دہائی کی 9 ویں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن رہی۔
8۔یو سی براؤزر: چین کے علی بابا گروپ کی ملکیت یو سی براؤزر  پچھلی دہائی میں 8 ویں سب سے زیادہ  ڈاؤ ن لوڈ ہونے والی ایپ ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے ایشیائی ممالک میں یو سی براؤزر نے مقبولیت میں گوگل کے کروم براؤزر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


7۔ٹِک ٹوک: ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس، بیجنگ کی ایک  کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔ اسے چین سے باہر 2017 میں جاری کیا ، جس کے بعد اس کی مقبولیت میں ایک دم بہت زیادہ اضافہ ہو گیا۔
6۔ سکائپ:ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرنے والی  ٹیلی کیمونی کیشن ایپلی کیشن سکائپ پچھلی دہائی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی چھٹی ایپ تھی۔
5۔سنیپ چیٹ:ا س ایپلی کیشن کو 2011 میں لانچ کیا گیا تھا۔
یہ ایپلی کیشن جلد ہی کافی مقبول ہوئی گئی اور اس نے اس دہائی میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 10 ایپس کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی۔
4۔انسٹاگرام:فیس بک کی ملکیتی ویڈیو شیئرنگ ایپ کو 2010 میں لانچ کیا گیا تھا۔ جون 2018 میں اس ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 1 ارب تھی۔
3۔ وٹس ایپ میسنجر:فیس بک کی ملکیت  وٹس ایپ میسنجر  ایک مفت کراس پلیٹ فارم میسجنگ سروس ہے، جو دنیا بھر میں کافی مقبول ہے۔

2۔ فیس بک میسنجر: فیس بک کی چیٹ کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن کو 2011 میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیا گیاتھا۔ ایک دہائی میں یہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی دوسری  ایپلی کیشن ہے۔
1۔فیس بک:سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں پہلے نمبر ہے۔

مندرجہ بالا فہرست پر نظر ڈالیں تو اس فہرست میں فیس بک کا ہی راج نظر آتا ہے کیونکہ اس فہرست میں 10 میں 4 ایپلی کیشنز یعنی فیس بک، فیس بک میسنجر، وٹس ایپ اور انسٹاگرام، فیس بک کی ہی ملکیت ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-19

More Technology Articles