This robot automatically prints and burns Trump tweets

This Robot Automatically Prints And Burns Trump Tweets

یہ روبوٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹس کو خود ہی پرنٹ کر کے جلا سکتا ہے

لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح اس کے ٹوئٹس سے بھی نفرت کرتے ہیں۔ ایسے ہی کسی شخص نے ایک نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ @burnedyourtweet بنایا ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی ہر ٹوئٹ کے بعد ایک جوابی ٹوئٹ کرتا ہے۔ اس جوابی ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو ہوتی ہے، جوابی ٹوئٹ میں لکھاہوتا ہے کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ پرنٹ کر کے جلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ کے ساتھ ویڈیو میں بھی اسی ٹوئٹ کو پرنٹ سے نکلتے اور جلتے دکھایا جاتا ہے۔
یہ نیاٹوئٹر اکاؤنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے 27 ملین فالوور کے لیے یقیناً خوشی کا باعث نہیں ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-29

More Technology Articles