This wearable for dogs claims to reveal their mood

This Wearable For Dogs Claims To Reveal Their Mood

یہ وئیر ایبل ڈیوائس پالتو کتوں کے موڈ کے بارے میں بتا سکتی ہے

32 ہزار سال سے کتا انسان کا پالتو جانور ہے۔ اس کے باوجود بھی  انسان کبھی کبھار نہیں جان پاتا کہ  اس کے پالتو کتے کا  موڈ کیسا ہے۔ اس ڈیوائس نے کتوں کے مالکان کی اس مشکل کو آسان کر دیا ہے۔
اس ڈیوائس میں ایک چھوٹا سا دل کی دھڑکن کی رفتار معلوم کرنے والا سنسر، آن بورڈ پروسیسر اور ایک ایل ای ڈی مانیٹر ہے۔یہ ڈیوائسز ہرطرح کے کتوں کے لیےپانچ سائزوں میں دستیاب ہے۔
یہ ڈیوائس ڈیٹا کو مانیٹر کرتی ہے ، اسے ریکارڈ کرتی ہے اور پھر اس کا تجزیہ کر  کے کتے کی جذباتی حالت کے بارے میں بتاتی ہے۔

(جاری ہے)


ذہنی دباؤ اور بے چینی کے وقت کتے کے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ اسی طرح دوسرے ڈیٹا بھی کتے کی جذباتی حالت کا پتا چل جاتا ہے۔ یہ ڈیوائس کتے کے موجودہ موڈ کو ایل ای ڈی ڈیوائس پر ظاہر کرتی ہے۔ڈسپلے پر سبز رنگ سے آرام دہ حالت، سرخ سے بے چینی اور قوس قزاح کے رنگوں سے خوشی ظاہر ہوتی ہے۔اس ڈیوائس کے ساتھ اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ایپلی کیشن مزید معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ اس ڈیوائس کو بنانے والی کمپنی نے اس کی فروخت کا ٹائم ٹیبل نہیں بتایا لیکن یہ کمپنی مستقبل قریب میں کراؤڈ فنڈنگ کی مہم شروع کر سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-01-08

More Technology Articles