TikTok is testing a WhatsApp shortcut to let you share videos with your best friends
ٹِک ٹوک ایک وٹس ایپ شارٹ کٹ کےتجربات کر رہا ہے

ڈسکور ٹیب کا فیچر سیریل لیکر(serial leaker) جین منچون وونگ نے دریافت کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے تجرباتی فیچرز کمپنی کے اعلان سے پہلے دریافت کر چکی ہیں۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نیا ڈسکور فیچر پرانے سرچ فیچر سے کتنا مختلف ہوگا۔ اس ٹیب پر کلک کرنے سے فی الحال تو Network Error کا پیغام آ رہا ہے۔
وونگ نے بتایا کہ ٹِک ٹوک وٹس ایپ کے خصوصی بٹن کے تجربات کر رہا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ صارفین پہلے بھی وٹس ایپ پر ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں، یہ نیا بٹن صرف ایک شارٹ کٹ ہوگا۔
آج کل انسٹاگرام نے کسی پوسٹ کے لائکس کو عام صارفین سے چھپانا شروع کر دیا ہے، اس کے برعکس ٹِک ٹوک نے ویڈیو کے ڈاؤن لوڈ اور لائکس کی تعداد ظاہر کرنا شروع کر دی ہے۔
وونگ نے ایک فیچر بھی دریافت کیا ہے، جس سے صارفین اپنا اکاؤنٹ فیس بک یا گوگل سے لنک کر سکیں گے۔سکرین شاٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس فیچر سے صارفین فیس بک یا گوگل سے بھی ایپ میں لاگ ان ہو سکیں گے۔ایک سے زیادہ اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے ٹِک ٹوک اکاؤنٹ سوئچر کا آپشن بھی فراہم کرے گا۔

Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
بٹ کوائن رنسم وئیر نے حکومت کے 10 سال کے ڈیٹا کو لاک کر دیا
-
گوگل گلاس ایکسپلورر ایڈیشن کے لیے آخری سافٹ وئیر اپ ڈیٹ جاری دی گئی
-
سام سنگ کا نیا فیچر صارفین کے ٹی وی دیکھنے کے انداز کو بدل دے گا
-
سمارٹ فونز کے زیادہ تابکاری خارج کرنے پر ایپل اور سام سنگ پر مقدمہ
-
اینڈروئیڈ ون اور 2 دن چلنے والی بیٹری کے ساتھ نوکیا 2.3 کا اعلان کر دیا گیا
-
سام سنگ گلیکسی ایس 11 پلس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی
-
سام سنگ کے اگلے فولڈایبل فون میں 108 میگا پکسل کیمرہ اور 5x زوم ہوگا
-
یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو 2019
-
25 ویں سالگرہ پر پلے سٹیشن کو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے کنسول کا گینیز ریکارڈ مل گیا
-
سندرپچھائی اب گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کے بھی سی ای او بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.