TikTok to pay record fine for collecting children’s data
ٹِک ٹوک بچوں کا ڈیٹا جمع کرنے پر ریکارڈ جرمانہ ادا کرےگا
فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مطابق بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے حوالے سے عائد کیا جانے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
ٹِک ٹوک کا ہیڈ کوارٹر لاس اینجلس میں واقع ہے۔ 2018 میں یہMusical.ly میں ضم ہو گئی تھی۔ Musical.ly ایپ میں صارفین مختصر دورانیے کی ویڈیو ز بنا کر اپ لوڈ کرتے تھے ۔اب ٹک ٹاک میں اپ لوڈ کی جانے والی یہ ویڈیوز اوریجنل بھی ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر ویڈیو مختلف صارفین یا فلمی کلپس کی آڈیو یا میوزک پر کی جانے والی رفارمنس پر مشتمل ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے کے علاوہ صارفین کمنٹس یا ڈائریکٹ میسج سے دوسرے صارفین سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔
ٹِک ٹوک کو 2016 میں چین میں لانچ کیا گیا تھا۔ چین میں اسے Douyin (مطلب vibrating sound)کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک سال بعد اسے ٹک ٹوک کے نام سے عالمی مارکیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
ٹک ٹوک کے صارفین اس کے اتنے زیادہ عادی ہو گئے ہیں کہ ویڈیو بناتے ہوئے اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
اپریل 2018 میں Douyin میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جو صارفین کو 1.5 گھنٹے گزرنے کے بعد وقت گزرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ عالمی مارکیٹ میں یعنی ٹک ٹوک میں یہ فیچر کب پیش کیا جائے گا۔
جون 2018 تک ساری دنیا میں ٹک ٹوک کے فعال صارفین کی تعداد 500 ملین اور صرف چین مین 150 ملین تھی۔ 2018 کی پہلی ششماہی میں یہ ایپ سٹور کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن بن گئی۔اس وقت اس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 104 ملین تھی۔ جو اسی عرصے میں یوٹیوب، وٹس ایپ یا انسٹاگرام کے ڈاؤن لوڈز سے زیادہ تھی۔ امریکا میں اسے 80 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
بچوں اور نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ایپلی کیشن میں پرائیویسی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ برطانیہ کے ایک فلاحی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ جنسی درندے ایپلی کیشن سے بچوں پر نظر رکھتے ہیں۔
ٹک ٹوک کی طرح کی لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنز کو موڈریٹ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے اور یہی ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry