TikTok’s parent company ByteDance is testing its own music streaming app Resso

TikTok’s Parent Company ByteDance Is Testing Its Own Music Streaming App Resso

ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس اپنی میوزک سٹریمنگ ایپ ریسو کے تجربات کر رہی ہے

نومبر کے مہینے  تک   گوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور سے ٹِک ٹاک  کو مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب بار ڈاون لوڈ کیا جا چکا تھا۔ نان گیمنگ کیٹیگری میں یہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی تیسری بڑی  ایپ ہے۔اب  ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس میوزک سٹریمنگ ایپ ریسو (Resso) پر تجربات کر رہی ہے۔یہ ایپلی کیشن اس وقت بھارت اور انڈونیشیا میں بیٹا ایپ کے طور پر لانچ کی گئی ہے۔
یہ ایپلی کیشن ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں سپوٹیفائی اور ایپل میوزک کی جگہ لینا چاہتی ہیں۔
اس ایپ کو  مون دیڈیو انکارپوریشن نے ڈویلپ کیا ہے۔ بھارت میں یہ ٹی سیریز اور ٹائمز میوزک کے ساتھ کام کرے گی ۔ دوسرے ممالک میں یہ بڑی کمپنیوں جیسے یونیورسل میوزک گروپ اور سونی میوزک انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کام کرے گی۔

(جاری ہے)

اس ایپ کا یوزر انٹر فیس کافی سادہ ہے۔

یہ آرٹسٹ  اور شیئر ایبل پلے لسٹس کی  تجویز دیتی ہے۔
اس ایپ کی خاص بات یہ  ہے   کہ اس میں صارفین گانے کے چلتے ہوئے اس کے ساتھ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں  یا لکھے ہوئے اشعار کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔یہ ایپ کسی حد تک ٹِک ٹوک جیسی بھی ہے، کیونکہ اس میں سوائپ فوکس کنٹرول فیچر ہے۔اس میں صارفین کمنٹس کر سکتے ہیں اور چینل کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
اس ایپ کے ایک فیچر سے صارفین فیس بک، انسٹاگرام، وٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز پر پلے لسٹس شیئر کر سکتے ہیں۔
اشتہارات کے ساتھ ریسو کا ایک مفت ورژن بھی ہے جبکہ بغیر اشتہار کے اس ایپ کی سبسکرپشن 1.68 ڈالر ماہانہ ہے۔ اس کی میوزک لائبریری ابھی کافی چھوٹی ہے لیکن مستقبل قریب میں اس میں کافی اضافہ ہوگا۔
ریسو کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-12-11

More Technology Articles