Tiny Pacific nation forges ahead with national cryptocurrency

Tiny Pacific Nation Forges Ahead With National Cryptocurrency

بحر الکاہل کا یہ چھوٹا سا ملک اپنی قومی کرپٹو کرنسی بنانے میں بہت آگے نکل گیا ہے

بحرالکاہل کا ایک چھوٹا سا ملک ری پبلک آف مارشل آئی لینڈز (آر ایم آئی )   بلاک چین بیسڈ قومی کرپٹو کرنسی  مارشلیز سوورین (Marshallese sovereign) یا ایس او وی یا SOV  جاری کرنے کے منصوبے پر بہت کام کر چکا ہے۔
نقادوں بشمول امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  ایس  او وی   غیر مستحکم کرنسی ہوگی، اس سے  مقامی  ٹیلی کام کی صنعت  تباہ ہو جائے گی۔ یہ کرنسی منی لانڈرنگ یا دہشت گردوں کی فنڈنگ کے لیے استعمال ہوگی۔

تاہم ایس او وی کی پیشگی فروخت شروع ہو چکی ہے۔پیشگی فروخت کے  اس عرصے میں اسے Timed Release Monetary Issuance  یا ٹی آر ایم آئی کا نام دیا گیا ہے۔اندازہ ہے کہ 18 سے 24 ماہ کے دوران اسے باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔ ایک بار لانچ ہونے کے بعد اس کی پیشگی فروخت کو ا یس او ویز سے بدلا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


مارشل آئی لینڈز ایک چھوٹا سا ملک ہے، جو 1156 انفرادی جزیروں پر مشتمل ہے۔

اس کی آبادی 53158 افراد پر مشتمل ہے۔یہاں کے رہنے والوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ عالمی ماحول کے گرم ہونے کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اس کا رابطہ بیرونی دنیا سے ختم ہو رہا ہے۔یہاں پر صرف ایک بنک ہے جو مقامی اور عالمی رقوم کی منتقلی کا کام بھی کرتا ہے۔امریکا کے 67 ایٹمی تجربات کی وجہ سے یہاں کی آبادی کافی متاثر ہوئی ہے۔2018 میں مارشل آئی لینڈز کے باشندوں نے عالمی امداد  کی بھیک نہ لینے اور اپنی کرپٹؤ کرنسی جاری کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اس  فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-19

More Technology Articles