Tizen based Samsung Z2 to be officially announced on August 23

Tizen Based Samsung Z2 To Be Officially Announced On August 23

سام سنگ ٹائیزن بیسڈ زیڈ 2 کا اعلان کرنے والا ہے

سام سنگ نے ایک سال سے زیادہ ہوا اپنے آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل سام سنگ زیڈ 1 متعارف کرایا تھا۔
سام سنگ نے اب اس کے جانشین زیڈ 2 کو بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ زیڈ 2 کو 23ااگست کو بھارت میں منعقد ایک تقریب میں متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے دعوت نامے (نیچے تصویر) میں یہ تو نہیں بتایا کہ وہ زیڈ 2 کو ہی لانچ کرے گا تاہم اس دعوت نامے کو پڑھ کر یہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹائیزن ایونٹ ہے اور اس میں زیڈ 1 کے جانشین کو ہی متعارف کرایا جائےگا۔


زیڈ 2 ایک انٹری لیول کا سستا سمارٹ فون ہوگا۔ 4 انچ کی اس ایمولڈ ڈسپلے ڈیوائس کی ریزولوشن480 x 800 پکسل ہوگی۔زیڈ 2 میں 1.5گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پروسیسر ہوگا۔ 1جی بی ریم اور 8 جی بی سٹوریج کے زیڈ 2 کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ وی جی اے ہوگا۔
زیڈ 2 سام سنگ کا تیسرا ٹائیزن سمار ٹ فون ہے۔ سام سنگ پچھلے سال کے وسط میں مخصوص ممالک میں 5انچ سام سنگ زیڈ 3 بھی متعارف کرا چکا ہے۔

Tizen based Samsung Z2 to be officially announced on August 23
تاریخ اشاعت: 2016-08-21

More Technology Articles