Tor Phone Is The Super Secure Version Of Android

Tor Phone Is The Super Secure Version Of Android

ٹور فون اینڈروئیڈ کا محفوظ ترین ورژن

ٹور پراجیکٹ نے حال ہی میں ٹور ان ایبلڈ(Tor-enabled) سمارٹ فون کے پروٹو ٹائپ کا اعلان کیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ اینڈروئیڈ فو ن ہے جسے ٹور پراجیکٹ نے پرائیویسی اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا ہے۔
اس فون کو ٹور میں کام کرنے والے ایک ڈویلپر مائیک پیری نے بنایا ہے۔ ایک بلاگ پوسٹ میں اس نے بتایا کہ اس پروٹو ٹائپ کا مقصد موبائلز میں ٹور کے ممکنہ لائحہ عمل کو ظاہر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مائیک کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی مقاصد کے لیے اسی فون کو استعمال کرتا ہے۔مائیک نے بتایا کہ ان کا پروٹو ٹائپ گوگل نیکسس اور پکسل ہارڈ وئیر پر کام کرتا ہے، کیونکہ یہی اینڈروئیڈ لائن ڈیوائسز ہیں۔
اس پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات گٹ ہب اور مائیک کے بلاگ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-26

More Technology Articles