Toshiba Fujitsu and Vaio could merge their PC divisions

Toshiba Fujitsu And Vaio Could Merge Their PC Divisions

توشیبا، فوجسٹو اور وائیو کے پی سی ڈویژن ضم ہو سکتے ہیں

سمارٹ فونزکی آمد کے بعد پرسنل کمپیوٹروں کی صنعت کافی زوال پذیر ہے۔اس زوال پذیر صنعت کو مزید زوال سے بچانے کے لیے کمپیوٹرساز ادارے بھی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ نکی ایشین ریویو کے مطابق توشیبا، فوجسٹو اور وائیو ایک کمپنی میں ضم ہو سکتے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو نئی کمپنی جاپان کی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ مارکیٹ کے 30 فیصدحصے کو کنٹرول کرے گی۔

نئی کمپنی لینوو سے بھی بڑی ہوگی، جو اس وقت جاپان میں مقامی چیمپئن ہے۔

(جاری ہے)

نکی ایشین ریویو کا خیال ہے کہ دوسری کمپنیاںوائیو میں ضم ہو جائیں گی۔
اس انضمام سے تینوں کمپنیاں فائدے میں رہیں گی۔توشیبا کی مارکیٹ شمالی امریکا میں قدرے مستحکم ہے، فوجسٹو یورپ میں مقبول ہے جبکہ وائیو کو سونی کی پشت پناہی حاصل ہے۔تینوں کمپنیوں کے ضم ہونے سے مصنوعات کی لاگت خاصی کم ہو جائے گی۔
توشیبا، فوجسٹو اور وائیو کے کمپیوٹر ڈویژن کا انضمام اس لیے بھی اہم ہے کہ تینوں میں سے کوئی کمپنی بھی کمپیوٹر بنانے والی سرفہرست 5 کمپنیوں میں شامل نہیں۔تاہم تینوں کے ضم ہونے سے نئی کمپنی کو ایسر یا اسوس کی طرح سرفہرست کمپنیوں کی فہرست میں جگہ مل جائےگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-05

More Technology Articles