TOSHIBA JUST RECALLED OVER 100000 FAULTY LAPTOP BATTERIES

TOSHIBA JUST RECALLED OVER 100000 FAULTY LAPTOP BATTERIES

توشیبا کو لیپ ٹاپ کی ایک لاکھ خراب بیٹرایاں واپس منگوانے کا حکم

یو ایس کنزویومر پراڈکٹ سیفٹی کمیشن (سی پی ایس سی) نے توشیبا کو لیپ ٹاپ کی ایک لاکھ خراب بیٹریاں واپس منگوانے کا حکم دیا ہے۔سی پی ایس سی نے بیٹری کے حوالے سے مختلف حادثات کی خبر ملنے کے بعدتوشیبا کو خراب بیٹریاں واپس کرنے کا حکم دیا۔
اب تک چار ایسے حادثے ہوچکے ہیں، جن میں توشیبا کی بیٹریاں اوور ہیٹ ہو رک پگھل چکی ہیں ۔ خوش قسمتی سے اس خرابی کے باعث کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔


کسی خطرے سے بچنے کےلیے توشیبا نے صارفین کو کہا ہے کہ وہ اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کا ماڈل چیک کر لیں۔ توشیبا نے بیٹری کی مفت تبدیلی کے حوالے سےہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔جن بیٹریوں میں خرابی سامنے آئی ہے وہ پینا سونک کی بنائی ہوئیں ہیں۔یہ توشیباProtege، Satellite اور Tecra کے اُن 39 ماڈلوں میں نصب ہیں، جنہیں 2011 سے 2016 کے اوائل تک فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)


سی پی ایس سی کا کہنا ہے کہ توشیبا کو جن بیٹریوں کے واپس کرنے کا کہا گیا ہے اُن میں سے 91000 امریکا اور 10000 کینیڈا میں فروخت کی گئیں۔
توشیبا کی جن بیٹریوں میں اوور ہیٹنگ کی شکایت آ رہی ہے اس کا پارٹ نمبر G71C (G71c*******) سے شروع ہوتا ہے۔توشیبا نے ایک یوٹیلیٹی بھی متعارف کرائی جسے (اس صفحے سے)ڈاؤن لوڈ کر کے بیٹری کے متاثرہ ہونے یا نہ ہونے کو چیک کیا جا سکتا ہے۔
توشیبا نے خراب بیٹریوں کے مالکان کو کہا ہے کہ جب تک بیٹریاں تبدیل نہیں ہوجاتی، تب تک وہ لیپ ٹاپ کو براہ راست پلگ ان کر سکتے ہیں، جو بالکل بھی خطرناک نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-31

More Technology Articles