Toshiba may spin off NAND flash unit

Toshiba May Spin Off NAND Flash Unit

توشیبا اپنے NAND فلیش یونٹ کو فروخت کر سکتا ہے

توشیبا کا NAND فلیش کا کاروبار تو خوب زورں پر ہے لیکن اسے اپنے ویسٹنگ ہاؤس نیوکلیئر پاور پلانٹ سے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
میرائی ایسیٹ ڈائیوو سیکورٹی کے تجزیہ کاروں کے مطابق توشیبا اپنے میموری یونٹ کو جلد سے جلد الگ کر دینا چاہتا ہے۔ اُن کا خیال ہے کہ مارچ تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویسٹرن ڈیجیٹل توشیبا کو خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔

ویسٹرن ڈیجیٹل نے حال ہی میں سین ڈسک کو بھی خریدا ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹرن ڈیجیٹل کا گلوبل NAND فلیش مارکیٹ میں شیئر 17.1 فیصد ہے۔ ویسٹرن ڈیجیٹل سام سنگ (36.6 فیصد مارکیٹ شیئر) اور توشیبا (19.8 فیصد مارکیٹ شیئر) کے بعد تیسرا بڑا سپلائر ہے۔ویسٹرن ڈیجیٹل اور توشیبا دونوں مل ہی کر سام سنگ کو پیچھے چھوڑ سکتےہیں۔ سام سنگ کا میموری بزنس بھی خوب زوروں پر ہے۔ اسی میموری کے کاروبار کی وجہ سے سام سنگ نوٹ 7 سے ہونے والے کئی ارب ڈالر کے نقصان کے بعد بھی منافع میں جا رہا ہے۔
کمپیوٹر اور موبائل کے لیے ریم چپ بنانے والی کمپنی SK Hynix مارکیٹ میں پانچویں بڑی کمپنی ہے اور یہ بھی توشیبا کے خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-27

More Technology Articles