Toyota invests $394 million in flying taxi startup Joby Aviation

Toyota Invests $394 Million In Flying Taxi Startup Joby Aviation

ٹویوٹا فلائنگ ٹیکسی سٹارٹ اپ جوبی ایوی ایشن میں 394 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ٹویوٹا نے ایک فلائنگ ٹیکسی سٹارٹ اپ جوبی ایوی ایشن میں 394 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں کمپنیاں مل کر اپنی مہارت کام میں لائیں گی۔ جوبی ایوی ایشن  آل- الیکٹرک ورٹیکل ٹیک - آف اینڈ لینڈنگ (eVTOL) کے میدان میں اپنی مہارت  کو شیئر کرے گی جبکہ ٹویوٹا مستقبل میں  جوبی کے ائیر کرافٹ کی   مینو فیکچرنگ، کوالٹی ،  لاگت کو کنٹرول کرنے اور پروڈکشن  کے  معاملے میں  اپنی مہارت استعمال کرے گا۔

ٹویوٹا کی سرمایہ  سیریز سی فنانسنگ کا حصہ ہے، جس میں جوبی نے 590 ملین ڈالر جمع کیے ہیں۔ اس سے پہلے انٹل کیپٹل، جیٹ بلیو ٹیکنالوجی وینچرز اور ٹویوٹا اے آئی وینچرز اس میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔
ٹویوٹا آسمانوں پر نظر رکھنے والی واحد کمپنی نہیں۔ ہنڈائی بھی اوبر کے ساتھ مل کر فلائنگ ٹیکسی پر کام کر رہی ہے، انہوں نے فلائنگ کار ڈویژن کے لیے  ناسا کے انجینئر کو بھی ہائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

والوو اور لوٹس کاریں بنانے والا چینی گروپ گیلی اور ڈائملر دونں والوو کاپٹر میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ رولس رائز بھی اپنے ای وی ٹی او ایل پر کام کر رہا ہے۔
جوبی کی ائیر کرافٹ، پائلٹ کے ساتھ پانچ سیٹوں  کی ای وی ٹی او ایل ہوگی، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200 میل فی گھنٹہ اور ایک بار چارج میں حد 150 میل ہوگی۔ کمپنی کے مطابق یہ  لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران موجودہ ائیرکرافٹ سے سو گنا زیادہ خاموش ہے۔اس کی دیگر تفصیلات بعد میں  بتائی جائیں گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-21

More Technology Articles