Toyota teams up with MIT and Stanford for AI research

Toyota Teams Up With MIT And Stanford For AI Research

ٹویوٹا ایم آئی ٹی اور سٹینفورڈ کے درمیان معاہدہ

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس جدید دور میں تحقیق کا بہت بڑا شعبہ ہے۔ سافٹ وئیرز، ویب سائٹس، موبائلز،مختلف الیکٹرونکس ڈیوائسز اور گاڑیوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے تمام عوامل کو خودکار بنانے کے لیے کافی بڑے پیمانے پر کام ہورہا ہے۔ اسی سلسلے میں گاڑیاں بنانے والے معروف ادارے ٹویوٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب وہ ایم آئی ٹی اور سٹینفورڈ کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کا مقصد حفاظت کے نکتہ نظر سے گاڑیوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے۔ٹویوٹا اگلے 5 سالوں میں اس منصوبے پر 50 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔اس تحقیق کے لیے ڈارپا کے سابق پروگرام منیجرڈاکٹر گل پراٹ کو بھی ہائر کیا گیا ہے جو اس منصوبے کو چلائیں گے۔اس منصوبے کا ایک مقصد گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والی اموات میں کمی لانا ہے۔ اس کے لیے گاڑیوں کو جدید انداز کےمطابق خود کار بنانے پر کام کیا جائے گا۔ڈاکٹر پراٹ کے مطابق گاڑیوں کو خود کار بنانے سے ہمارا مقصد یہ نہیں کہ ڈرائیور کو مسافر بنا دیا جائے بلکہ اسے ہم حادثات میں کمی کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-06

More Technology Articles