Toyota unveils electric shuttles for 2020 Olympic Games in Tokyo

Toyota Unveils Electric Shuttles For 2020 Olympic Games In Tokyo

ٹویوٹا ٹوکیو میں 2020 اولمپکس گیمز کے لیے الیکٹرک شٹل متعارف کرائے گا

ٹویوٹا  ٹوکیو میں ہونے والے  2020 اولمپکس  اور پیرالمپکس گیمز کے لیے فلائنگ کار بھی متعارف کرائے گا۔اس کے ساتھ ہی  ٹویوٹا کاکہنا ہے کہ   وہ ایک اے پی ایم (Accessible People Mover)  بھی متعارف کرائے گا۔ اسے اگلے گرما میں ہونے والے کھیلوں کے لیے بنایا جائے گا۔یہ گاڑی اوپن ائیر ہوگی اور اس میں تین قطاریں ہوگنی۔ اس میں 5 افراد بیٹھ سکیں گےا وراس کی رفتار 12 میل فی گھنٹہ ہو سکے گی۔
یہ کاریں لیتھیم آئیون بیٹری سے چلیں گے۔ ایک بار چارج ہونے کے بعد یہ کار 100 کلومیٹر تک چل سکے گی۔ اولمپکس ویلج میں 100 گاڑیوں کا بیڑا لوگوں کو مختلف تقریبات لائے  اور لے جائے گا۔
حیرت انگیز طور پر ٹویوٹا کی اے پی ایم عام عوام کے لیے نہیں ہے۔ یہ اوپن ائیر گاڑیاں گالف کارٹ سے مشابہ ہیں۔ ٹویوٹا نے ہر اے پی ایم میں وہیل چیئر کی جگہ بھی بنائی ہے۔

(جاری ہے)


ٹویوٹا کا یہ ٹرانسپورٹیشن سلوشن معذورکھلاڑیوں اور مہمانوں کے لیے کافی اہم ہے۔جنوبی کوریا میں ہونے والے  2018 پیرالمپکس گیمز میں  معذور افراد کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹوکیو دنیا کے ترقی یافتہ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ اس شہر  کے اپنے مسائل ہیں۔ پچھلے اولمپکس میں تو ٹکٹیں بھی پوری طرح فروخت نہیں ہوئی تھی۔ ٹوکیو میں ٹکٹوں کی طلب بہت زیادہ ہے، اس لیے یہاں رش بھی زیادہ ہوگا۔

ٹویوٹا اولمپکس کے موقع پر مزید کئی اختراعات متعارف کرائے گا۔ ان میں ایک فلائنگ کار ہوگی، جو اولمپکس مشعل روشن کرے گی۔ اس کے علاوہ روبوٹس مہمانوں کے لیے کھانے اور مشروب لائیں گے۔ ٹویوٹا ایسے روبوٹ بھی بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو وہیل چیئر چلانے میں مدد دیں۔ 2020 اولمپکس گیمز میں ٹیکنالوجی کے ایسے مظاہرے ہونگے، جو انسانی زندگی پر گہرا اثر ڈالیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-19

More Technology Articles