Truecaller adds free voice calling to other Truecaller users

Truecaller Adds Free Voice Calling To Other Truecaller Users

ٹرو کالر صارفین اب دوسرے ٹروکالر صارفین کو مفت وائس کالز کر سکیں گے

ٹرو کالر نے اپنے صارفین کے لیے  ٹرو کالر وائس فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر سے دو ٹرو کالر صارفین  VoIP پروٹوکول پر  ایک دوسرے سے وائس کال کر سکیں گے۔یہ فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز  پر 10 جولائی سے جاری  ہونا شروع ہوگا جبکہ اس کا باضابطہ اعلان آج کیا گیا ہے۔
فی الحال یہ فیچر صرف اینڈروئیڈ کے لیے ہی جاری کیا جائے گا۔ چند ہفتوں میں اسے آئی او ایس صارفین بھی استعمال کر سکیں گے۔

ٹرو کالر وائس بھی دوسری VoIP ایپس کی طرح ہی کام کرے گا۔ اگر آپ ٹرو کالر استعمال کرتے ہیں اور اس کے  یوزر انٹر فیس  سے واقف ہیں  تو آپ اسی یوزر انٹرفیس کو استعمال کرتے ہوئے VoIP پر دوسرے  ٹرو کالر صارفین سے بات کر سکیں گے۔
ٹرو کالر کو سب سے پہلے کالر آئی ڈی ایپ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن حالیہ سالوں میں اس ایپ نے بہت سے فیچر متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

چند سال پہلے اس ایپ نے ایس ایم ایس بھیجنے اور وصول کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ اب آپ بغیر کسی چارجز کے دوسرے ٹروکالر صارفین کو بھی ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔
اس ایپ میں ہی اب ایک بلٹ اِن پے منٹ سسٹم بھی ہے۔ وائس کالنگ فیچر متعارف کرا کر ٹروکالر صارفین کی  تمام ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹرو کالر نے وائس کالنگ فیچر کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ وائس کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونگی یا نہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-19

More Technology Articles