Truecaller Now Gives You The Power To Backup Your Contacts, Call History & Block List

Truecaller Now Gives You The Power To Backup Your Contacts, Call History & Block List

ٹروکالر پر اب صارفین اپنے رابطہ نمبر، کال ہسٹری اور بلاک لسٹ کو بیک اپ کر سکتےہیں

ٹروکالر نے اپنی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں ٹروکالر بیک اپ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ نئے فیچر سے صارفین اپنے رابطہ نمبروں، کال ہسٹری، بلاک لسٹ اور سیٹنگ کو گوگل ڈرائیو پر محفوظ کر سکتے ہیں۔
ہرروز ہزاروں ٹروکالر صارفین نئے فون پر منتقل ہوتے ہیں، نیا سم کارڈ لیتےہیں یا پر اپنی ڈیوائس کو فیکٹری سیٹنگ پر ری سٹور کرتے ہیں۔ ایسے میں انہیں ٹروکالر پر ایک طرح نے نئے سرے سے اپنا سفر شروع کرنا پڑتا تھا۔

صارفین کا رابطہ نمبر گم ہو جاتے تھے، کال لاگ ختم ہو جاتی تھی یا ڈیٹا ہی گم ہو جاتا تھا، جس سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔
ٹروکالر کے صارفین ایک عرصے سے اس طرح کے فیچر کی درخواست کر رہے تھے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے رابطہ نمبر اور دیگر سیٹنگز گوگل ڈرائیو پر محفوظ کر کے بے فکر ہو کر نیا سم کارڈ لے سکتے ہیں یا نئے فون پر منتقل ہو سکتےہیں۔

(جاری ہے)


اس فیچر سے صارفین طے کر سکتے ہیں کہ اُن کا ڈیٹا ہر روز، ہر ہفتے یا ہرمہینے یا بوقت ضرورت، کب کب خودکار طریقے سے بیک اپ ہوسکے۔اس فیچر سے صارفین خود کار طریقے سے گوگل ڈرائیو پر محفوظ کیا ہوا ڈیٹا ری سٹور کر سکتے ہیں۔
ٹروکالر کانٹیکٹس اب صارفین اب ایسے رابطہ نمبر بھی تلاش کر سکتے ہیں، جن کو وہ پہلےمحفوظ نہیں کر سکے تھے۔ رابطہ نمبر وں کی فہرست اب ایسے تمام رابطہ نمبر آ رہے ہونگے، جن سے صارفین نے کال یا ٹیکسٹ پر رابطہ کیا ہوگا۔

اس وقت بیک اپ کا فیچر صرف گوگل ڈرائیو کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ٹروکالر مستقبل میں دوسری سٹوریج سروسز تک بھی بیک اپ کے فیچر کو پھیلائے گا۔اگر آپ کا بھی گوگل ڈرائیور اکاؤنٹ ہے تو ٹروکالر خود ہی آپ کو پرامپٹ سے اس فیچر کو استعمال کرنے کے بارے میں کہے گا۔

Truecaller Now Gives You The Power To Backup Your Contacts, Call History & Block List
تاریخ اشاعت: 2018-01-17

More Technology Articles