TSMC will continue making chips for Huawei

TSMC Will Continue Making Chips For Huawei

ٹی ایس ایم سی بدستور ہواوے کے لیے چپ سیٹ بناتا رہے گا

ہواوے کی ذیلی کمپنی ہائی سیلیکون ، تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرر کمپنی  کی فاؤنڈریز میں  اپنے چپ سیٹ اور موڈیم تیار کرتی ہے۔ٹی ایس ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اُن کی کمپنی ہواوے کے لیے بدستور کام کرتی رہے گی چاہے دوسری کمپنیاں ہواوے کے ساتھ کام کرنا بند کر دیں۔
ہائی سیلیکون نے  سی پی  یو ڈیزائن  کے لائسنس اے آر ایم ہولڈنگز سے خریدے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے آر ایم نے بھی امریکی حکومت کے دباؤ پر ہواوے سے تعلقات ختم کر دئیے ہیں  لیکن اس کے باوجود ہواوے چپ سیٹ کے موجودہ  اور  آنے والے چند دیگر ماڈل تیار کر سکتا ہے۔
اے آر ایم میں موجود ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ Kirin 985 پابندیوں سے متاثر نہیں ہوگا۔ یہ چپ ہواوے میٹ 30 فونز کے لیے ہے لیکن اینڈروئیڈ کے بغیر ان ڈیوائسز کا مستقبل بھی غیر یقینی ہے۔
جنوری میں ہواوے نے دنیا کا پہلا 5 جی کور چپ Tiangan متعارف کرایا تھا۔ یہ ہواوے 5 جی بیسڈ سٹیشنز میں استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم اس چپ کا ڈیزائن اے آر ایم کا ہے۔ ایسے میں کمپنی کے نیٹ ورکنگ کے کاروبار بھی کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-24

More Technology Articles