Twitter lets you describe your pics for the visually impaired

Twitter Lets You Describe Your Pics For The Visually Impaired

صارفین ٹوئٹر پر بصارت سے محروم افراد کے لیے اپنی تصاویر کو بیان کر سکیں گے

ٹوئٹر پر اب ایک ایسا آپشن بھی ہے، جس سے آپ بصارت سے محروم افراد کے لیے اپنی تصاویر کے ساتھ تفصیل شامل کر سکتے ہیں۔ یہ تفصیل بصارت سے محروم افراد سن سکیں گے۔یہ آپشن کچھ عرصے سے ٹوئٹر پر موجود ہے لیکن کسی نے اس کا خاص نوٹس نہیں لیا۔ایک ٹوئٹر صارف Rob Long ، جو نابینا ہیں، نے اس کی نشاندہی کی ہے۔اسے استعمال کرنا کافی آسان ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایکسسی بیلیٹی مینو کے آپشن Compose image descriptions کے بارے میں بتایا ۔

اس سے آپ تصاویر کو بصارت سے محروم افراد کے لیے بیان کر سکتے ہیں۔یہ آپشن ٹوئٹر کے ایک سپورٹ آرٹیکل سے لنک ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے تصاویر کی ڈسکرپشن صارفین کی مدد کرتی ہے۔
جب آپ آئی او ایس یا اینڈروئیڈ پر ٹوئٹر کے ذریعے کوئی تصویر اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو ایک آپشن تصویر کی مختصر ڈسکرپشن ڈالنے کاملے گا۔

(جاری ہے)

جب آپ ایسا کر لیں تو بصارت سے محروم ایسے افراد جنہوں نے وائس اوور آن کیا ہوا ہو گا، وہ اس تصویری ڈسکرپشن کو سن سکیں گے۔ٹوئٹر پر تصاویر اتنا اہم کردار ادا نہیں کرتیں، جتنا اہم کردار انسٹاگرام پر کرتی ہیں لیکن ٹوئٹر کی کچھ پوسٹ پر تصاویر سیاق و سباق پیش کرتی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-04

More Technology Articles