Twitter test kills retweet and like buttons on embedded tweets

Twitter Test Kills Retweet And Like Buttons On Embedded Tweets

ٹوئٹر ایمبیڈڈ ٹوئٹس میں ری ٹوئٹ اور لائک بٹن کو ختم کر دے گا

ٹوئٹر ایک نئے فیچر کے تجربات کر رہا ہے۔ یہ تجربات اُن ٹوئٹس کے حوالے سے ہیں، جو مقبولیت کی وجہ سے مختلف ویب سائٹ پر ایمبیڈڈ کیے جاتے ہیں۔اس تجربے میں ایمبیڈڈ ٹوئٹس میں لائک اور ری ٹوئٹس کے آئیکون کی بجائے وہ تعداد لکھی ہوگی، جو اس ٹوئٹ کو ڈسکس کر رہی ہوگی۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی اس فیچر کے بہت چھوٹے پیمانے پر تجربات کیےجا رہے ہیں۔ ان تجربات کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ ایمبیڈڈ ٹوئٹ کتنا مقبول ہے یا اس کی کتنی زیادہ اہمیت ہے۔لوگوں کے ٹوئٹ کو ڈسکس کرنے سے اس کی اہمیت واضح ہوتی ہے، اس لیے جتنا زیادہ یہ ڈسکس ہوگا ، اتنا زیادہ ہی اہم ہوگا۔ لوگوں کی تعداد سے صارفین ایک نظر میں اس کی اہمیت کے بارے میں اندازہ کر لیں گے۔

Twitter test kills retweet and like buttons on embedded tweets
تاریخ اشاعت: 2017-11-24

More Technology Articles