Twitter will begin streaming video 24 7 soon

Twitter Will Begin Streaming Video 24 7 Soon

ٹوئٹر جلد ہی 24/7 ویڈیو سٹریمنگ لانچ کرے گا

ٹوئٹر جلد 24/7 ویڈیو سٹریمنگ لانچ کرنے والا ہے۔ یعنی ٹوئٹر صارفین ہفتے کے سات دن 24 گھنٹے آن لائن سٹریم کر سکیں گے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹوئٹر اس فیچر کو کب تک لانچ کرےگا۔
ٹوئٹر اس سے پہلے ستمبر میں این ایف ایل گیمز کو بھی لائیو سٹریم کر چکا ہے ، جہاں 35 لاکھ صارفین نے ان گیمز کو دیکھا تھا۔

(جاری ہے)


ہر وقت چلنے والی ویڈیوز سے ٹوئٹر کو کئی بار اپنے 15 اور 30 سیکنڈ کے اشتہارات چلانے کا موقع ملے گا۔جس سے کمپنی کے گرتے ہوئے مالی حالات کو سنوارنے میں مدد ملے گی۔
ٹوئٹر ابتدا میں صرف امریکا سے متعلق مواد کو ہی 24/7 لائیو سٹریم کرےگا، جس کے بعد اس کا دائرہ کار برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، برازیل اور جرمنی تک پھیلایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-26

More Technology Articles