Twitter worth is less than Weibo

Twitter Worth Is Less Than Weibo

ٹوئٹر کی قیمت اپنے چینی کلون ویبو سے بھی کم ہوگئی

اس وقت ٹوئٹر ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم اس کا چینی کلون ویبو بڑی تیزی سےابھر رہا ہے۔اگرچہ ویبو کو چین میں ٹوئٹر کی کاپی کے طور پر لانچ کیا گیا تھا مگر اس کاپی کیے ہوئے پلیٹ فارم کی قیمت اپنے اصل یعنی ٹوئٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔
گزشتہ دن چینی مائیکروبلاگنگ سروس کی مارکیٹ کیپٹلائشن 11.35 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جو ٹوئٹر کی 11.34 ارب ڈالر سے ذرا سی ہی زیادہ تھی۔

اس کے بعد یہ فرق بڑھتا گیا ۔ ٹوئٹر کی قیمت کم ہوکر 11.23ارب ڈالر پر آگئی جبکہ ویبو کی قیمت 11.32ارب ڈالر ہوگئی ۔
ویبو کی کارکردگی اس لحاظ سے متاثر کن ہے کہ اسے 7سال پہلے 2009 میں شروع کیا گیاتھاجبکہ 2014کے ابتدا میں اس کی قیمت کا اندازہ 3.4 ارب ڈالر تھا۔ اسی وقت ٹوئٹر کی قیمت 26.8ارب ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹوئٹر فعال صارفین کے معاملے میں بھی کافی مشکل میں ہے۔

پچھلے 12 ماہ میں ٹوئٹر کے 50 لاکھ ماہانہ ا فعال صارفین کم ہو چکے ہیں۔ اس وقت ٹوئٹر کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 313 ملین ہے۔اس کے برعکس چینی کمپنی کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 282 ملین ہے۔ پچھلے 12 ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد میں 7کروڑ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ ویبو کی کامیابی میں اس کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے لائیو سٹریمنگ فیچر کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-18

More Technology Articles