Two Nokia feature phones reach TENAA

Two Nokia Feature Phones Reach TENAA

نوکیا 105اورنوکیا 130 کے جانشین بھی منظر عام پر آ سکتے ہیں

نوکیا 3310 متعارف کرانے کے بعد بھی ایچ ایم ڈی نئے فیچر فون متعارف کرانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سرٹیفیکیشن ویب سائٹ TENAA کے مطابق TA-1010اورTA-1034 نوکیا کے نئے فون آنے والے فونز ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ نوکیا 105 اور نوکیا 130 کے جانشین ہیں۔ ان ڈیوائسز کی سب سے بڑی خصوصیت ان کا سادہ ہونا ہی ہے۔

(جاری ہے)

نئے نوکیا 105 میں تو کوئی کیمرہ بھی نہیں۔ اصل 105 کی قیمت 11 یورو ہے اس لیے امید ہے کہ نئے فون کی قیمت بھی اتنی ہی ہوگی۔نوکیا 3310 ان کے مقابلے میں خاصا مہنگا ہے۔
جہاں تک نئے نوکیا 130 کی بات ہے تو اس میں ایک کیمرہ بھی ہے اور یہ ڈوئل سم ڈیوائس ہے۔ TENAA پر ان کے اندراجات میں مزید فیچر شامل نہیں۔

Two Nokia feature phones reach TENAA
تاریخ اشاعت: 2017-06-30

More Technology Articles