Two Samsung Galaxy S7 devices spotted on Indonesian certification site

Two Samsung Galaxy S7 Devices Spotted On Indonesian Certification Site

سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی 2ڈیوائسز انڈونیشین سرٹیفیکیشن سائٹ پر

ابھی تک کوئی بھی اس بات کا درست اندازہ نہیں لگا سکا کہ سام سنگ گلیکسی ایس 7 کتنےسائز، ڈسپلے اور چپ سیٹ ورژن میں لانچ کیا جائے گا۔موجودہ افواہوں کو سن کر لگتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس7 کے 3سائز اور 4ماڈلز لانچ ہونگے۔سام سنگ گلیکسی ایس 7 کا بنیادی ماڈل 5.1 انچ فلیٹ سکرین کا ہوگا، بنیای ماڈل میں خمیدہ ورژن کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج کا سکرین سائز 5.5 انچ ہے اور اس میں فلیٹ سکرین کا کوئی ورژن نہیں۔

اس سے بڑا ورژن گلیکسی ایس 7 پلس ہے جس سکرین سائز 6 ہے، یہ ڈیوائس دو سکرین آپشنز میں دستیاب ہوگی۔کچھ شواہد ایسے بھی ملے ہیں کہ گلیکسی ایس 7 کے ایک ورژن میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ آپشن ہوگا جبکہ باقی ورژنز میں سام سنگ کا اپنا بنایا وہا ایگزینوس 8890 چپ سیٹ ہوگا۔

(جاری ہے)


انڈونیشیا کی ایک سرٹیفیکیشن ویب سائٹ سے بھی ان ڈیوائسز کی چند مزید معلومات کے بارے پتا چلتا ہے۔

ویب سائٹ پر سام سنگ کے SM-G930FD اور SM-G935FD ماڈلزکی سرٹیفیکیشن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔نام کو الگ الگ کر کےا س کا موازنہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 فیملی کے ساتھ کریں تو چند مزید معلومات کے بارے میں اندازہ ہوتا ہے۔اس سے پہلے AnTuTu کی لیک سرٹیفیکیشن سے سام سنگ جی 930 فیملی ڈیوائس کو سام سنگ گلیکسی ایس 7 کا نام دیا گیا تھا، اس لیے اندازہ ہوتا ہے کہ انڈونیشیا میں جی 930 کے نام سے سرٹیفیکیٹ لینے والی ڈیوائس وہی جس نے پہلے AnTuTuبینچ مارک سرٹیفکیکیٹ لیا تھا۔
سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے لیے ماڈل نمبرجی 920 استعمال کیا جا تا رہا ہے، اس سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ جی930 سام سنگ گلیکسی ایس 7 ہے۔
اس کے آگے کے الفاظ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ سام سنگ اس سے پہلے جی 920 اور جی 925 ماڈلز نمبرز کو فلیٹ سکرین اور خمیدہ گلیسی ایس 6 کے لیے بھی استعمال کرتا رہا ہے۔
اندازہ ہوتا ہے کہ ایف ایگزینوس چپ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، جیسے بہت سی ڈیوائسز میں اے سنیپ ڈریگن 820 اے ٹی اینڈ ٹی ورژن کو ظاہر کرتا ہے۔

ایف ڈی کے مخفف کو اگر گلیکسی ایس 6 میں دیکھیں تو سام سنگ گلیکسی ایس 6 کا ایک ڈوئل سم، ایگزینوس ورژن جس کا ماڈل نمبر SM-G920FD ہے، خصوصی طور پر پاکستان اور فلپائن کی مارکیٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔انڈونیشیا کی سرٹیفیکیشن ویب سائٹ پر ماڈل نمبرز دیکھ کر یہی اندازہ ہوتا ہے کہ سام سنگ اس مارکیٹ یا چند مارکیٹوں کے لیے پھر سے ڈوئل سم ، ایگزینوس ورژن بنانے کی تیاریوں میں ہے۔
باقی ہارڈ وئیر کے بارے میں بھی اندازہ ہے کہ گلیکسی ایس 7 لائن میں کیو ایچ ڈی، سپر ایمولڈ ڈسپلے ،4 جی بی ریم، سپر سام سنگ برائٹ سیل 12 میگا پکسل مین کیمرہ ہوگا ۔ کچھ افواہوں میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کی بیٹری کافی بڑی ہوگی۔ اس ڈیوائس کے بارے میں فروری 21 کو ہی بڑا اعلان متوقع ہے۔

Two Samsung Galaxy S7 devices spotted on Indonesian certification site
تاریخ اشاعت: 2016-01-17

More Technology Articles