UAE debuts the world's largest individual solar power project

UAE Debuts The World's Largest Individual Solar Power Project

متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا انفرادی سولر پاور پراجیکٹ شروع کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن اب اس خلیجی ملک نے بجلی بنانے کے  تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے  ایک نیا سولر پاور پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹریسٹی کمپنی نے نور ابو ظہبی کا آغاز کیاہے۔ یہ دنیا  کا  سب سے بڑا انفرادی سولر پاور پراجیکٹ ہے۔اس سولر پاور پراجیکٹ کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1.18 گیگا واٹس ہے۔
ابو ظہبی کی حکومت  کافی عرصے سے ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
اندازہ ہے کہ  نور ابوظہبی  کے 3.2 ملین پینل  90 ہزار افراد کو بجلی فراہم کریں گے۔ اس پراجیکٹ سے  ماحول سے 1 ملین میٹرک ٹن (984,206 امپیریل ٹن) CO2 کم  ہوگی۔ یہ اتنی زیادہ آلودگی ہے، جتنی 2 لاکھ کاریں سڑکوں پر پھیلاتی ہیں۔
یو اے ای کی حکومت اس سولر پراجیکٹ کی کافی تشہیر کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یو اے ای کی حکومت بجلی کے لیے زیادہ تر تیل پر ہی انحصار کر رہی ہے۔

حکومت نے حال ہی  کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کم کر کے مارکیٹ میں توازن پیدا کریں گے۔
ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹریسٹی کمپنی نے پہلے 2 گیگا واٹس  کا پراجیکٹ لگانے کا  منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی  مکہ میں 2.6 گیگا واٹس  کا سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا معاہدہ کیا ہے۔
اگرچہ  یہ خطہ تیل کی قدرتی دولت سے مالا مال ہے  لیکن یہاں کی حکومتوں کو  ماحول دوست  ذرائع کی طرف منتقل ہونا  اس سیارے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-01

More Technology Articles