UAE lifts ban on Google Hangouts Meet, Cisco Webex and other VoIP services

UAE Lifts Ban On Google Hangouts Meet, Cisco Webex And Other VoIP Services

متحدہ عرب امارات نے وی او آئی پی سروسز سے پر پابندی ہٹا لی

کووڈ-19 کی عالمی وبا نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔اس موقع پر  دفاتر میں کام کرنے والے تمام افراد اپنے گھروں سے کام کر رہے ہیں۔اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے وی او آئی پیز سروسز پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے Google Hangouts، Meet، Cisco Webex،  Avaya Spaces، BlueJeans اور Slack پر بھی پابندی ہٹا لی ہے۔ اس سے پہلے متحدہ عرب امارا ت میں سرکاری پابندی کے باعث کوئی ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا تھا۔

(جاری ہے)

حکومت نے پچھلے ہفتے بھی کچھ سروسز پر سے  پابندی ہٹائی تھی، جس کے بعد اس ہفتے مزید سروسز کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ پچھلے ہفتے حکومت نے Microsoft Teams، Skype for Business،  Zoom اور Blackboard پر سے پابندی ہٹائی گئی تھی۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس اقدام کا مقصد 5 اپریل تک لوگوں کو رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک باہر نکلنے سے روکنا ہے۔متحدہ عرب امارات میں  غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے۔ ایسے لوگوں   کو گھروں سے کام کرنے کی سہولت دینے کے لیے حکومت نے  وی  او آئی پی سروسز سے پابندی ہٹا لی ہے ۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ سہولت مستقل طور پر کھلی رہے گی یا بعد میں پھر بند ہو جائے گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-01

More Technology Articles